بین الاقوامی ادارہ فریڈم فلوٹیلا کولیشن (FFC) کے مطابق، 11 مزید کشتیاں اسرائیلی محاصرے کو چیلنج کرنے کے لیے غزہ کی طرف پیش قدمی کر رہی ہیں


زہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کی کوشش میں جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ پر اسرائیلی قبضے کے بعد، ایک نئی امدادی فلوٹیلا غزہ کی سمت روانہ ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی ادارہ فریڈم فلوٹیلا کولیشن (FFC) کے مطابق، 11 مزید کشتیاں اسرائیلی محاصرے کو چیلنج کرنے کے لیے غزہ کی طرف پیش قدمی کر رہی ہیں۔
تنظیم کے بیان کے مطابق، دو کشتیاں 25 ستمبر کو اٹلی کے شہر اوترانتو سے روانہ ہوئیں، جن کے ساتھ 30 ستمبر کو 'کونشینس' نامی جہاز بھی شامل ہو گیا، جس میں صحافی اور طبی عملہ سوار ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یہ جہاز کچھ گھنٹوں میں 8 کشتیوں کے قافلے 'تھاؤزنڈ میڈلینز ٹو غزہ' سے جا ملیں گے، اور یوں کل 11 کشتیوں پر مشتمل ایک نیا قافلہ غزہ کا رخ کرے گا۔
فریڈم فلوٹیلا کولیشن کا کہنا ہے کہ یہ قافلہ فی الحال کریٹ (Crete) کے ساحل کے قریب موجود ہے، اور اس میں تقریباً 100 افراد شریک ہیں۔
یہ تازہ قافلہ ایک ایسے وقت میں روانہ ہوا ہے جب اسرائیلی نیوی نے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کی آخری کشتی پر بھی دھاوا بول کر اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس کارروائی میں فلوٹیلا پر سوار 450 سے زائد امدادی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل گزشتہ 18 برس سے غزہ پر سخت ناکہ بندی عائد کیے ہوئے ہے، جسے مارچ میں سرحدی راستے مکمل بند کرکے خوراک و ادویات کی فراہمی روک کر مزید شدید کر دیا گیا۔
اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 66 ہزار 200 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل
پاکستان میں جاسوسی کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال ہورہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
- ایک دن قبل

محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت متوقع
- 18 گھنٹے قبل

اسلام آباڈ سکوٹی حادثہ:جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا
- 20 گھنٹے قبل

9 مئی فسادات :پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد
- ایک دن قبل

ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5بھارتی اسپانسرڈ خارجی جہنم واصل
- 21 گھنٹے قبل

علی ظفر نے اپنی چوتھی اسٹیڈیو البم “روشنِی” کی پہلی جھلک جاری کر دی،20 دسمبرکو ریلیز ہو گی
- 18 گھنٹے قبل

بلوچستان : کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 100 علیحدگی پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے
- ایک دن قبل

پریٹوریا میں ہاسٹل پر مسلح افراد کا حملہ،فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کیلئے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

اولمپیئن ایتھلیٹ عبدالرشید دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- ایک دن قبل








.jpg&w=3840&q=75)



