مراکش: احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے والے نوجوان گروپ کا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
نوجوان رہنما گروہ ’جنریشن زی 212‘ نے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے تمام گرفتار مظاہرین کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


رباط – مراکش میں جاری پرتشدد مظاہروں کی قیادت کرنے والے نوجوانوں کے متحرک گروپ ’جنریشن زی 212‘ نے حکومت سے فوری طور پر اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یہ مطالبہ گزشتہ چھ روز سے جاری عوامی مظاہروں کے دوران تین افراد کی ہلاکت اور 300 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔
احتجاجی تحریک کا آغاز اس وقت ہوا جب اگادیر کے ایک سرکاری اسپتال میں آٹھ حاملہ خواتین کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی، جس نے عوامی غم و غصے کو بھڑکا دیا۔ مظاہرین کا موقف ہے کہ حکومت کو ترقیاتی منصوبوں اور بین الاقوامی کھیلوں کی میزبانی پر بجائے، صحت و تعلیم کے نظام کو ترجیح دینی چاہیے۔
نوجوان رہنما گروہ ’جنریشن زی 212‘ نے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے تمام گرفتار مظاہرین کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
مراکش کے وزیراعظم عزیز اخنوش نے مظاہروں کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت احتجاجی مطالبات پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بدھ کی رات پیش آنے والے واقعات کو "افسوسناک" قرار دیا، جن میں مظاہرین کی ہلاکتیں ہوئیں۔
مراکش کی وزارت داخلہ کے مطابق، ہلاک ہونے والے افراد اس وقت جان سے گئے جب انہوں نے ایک پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش کی۔

بلوچستان کی ترقی ملک کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف
- 10 hours ago

دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے،آئی ایس پی آر
- 10 hours ago

لندن میں آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کردی جائیں گی ،مگر کیوں؟
- 7 hours ago

برطانوی پاکستانی ماہرِ تعلیم سید زین عباس کا عالمی اعزاز، تعلیمی خدمات پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری
- 9 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
مسلسل پانچ دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 hours ago

کوئٹہ: پولیس پارٹی پرمسلح افراد کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں تین ملزمان مارے گئے
- 7 hours ago

راولپنڈی :ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ،مزید 19 نئے کیسز رپورٹ
- 8 hours ago

مہنگے ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں کمی، سبزی و فروٹ کی قیمتیں بے لگام
- 9 hours ago

عورت کی مرضی کے بغیر عدالت خلع نہیں دے سکتی، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ
- 3 hours ago

صوبائی حکومت نے دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک دفعہ پھر توسیع کر دی
- 8 hours ago

تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 7 hours ago
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- 9 hours ago










