وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، پاک سعودی دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال
دونوں رہنماؤں نے حماس کی جانب سے جنگ بندی کے بیان کو خطے میں قیامِ امن کی طرف ایک مثبت پیش رفت قرار دیا اور اسے فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی کو روکنے کا ایک اہم موقع بھی گردانا


وزیر اعظم شہباز شریف اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں پاک سعودی دفاعی معاہدے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، مولانا فضل الرحمان نے اس دفاعی معاہدے کو ایک "تاریخی پیش رفت" قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے حرمین شریفین کی حفاظت کا شرف حاصل ہونا باعثِ سعادت ہے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ بالخصوص غزہ کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران غزہ میں پائیدار امن اور پاکستان کی جانب سے امن کی کوششوں کے کردار پر گفتگو ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے حماس کی جانب سے جنگ بندی کے بیان کو خطے میں قیامِ امن کی طرف ایک مثبت پیش رفت قرار دیا اور اسے فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی کو روکنے کا ایک اہم موقع بھی گردانا۔
وزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حقِ خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی سے غزہ میں قتل عام کا سلسلہ رکے گا اور فلسطینی ریاست کے قیام کا خواب حقیقت میں بدل سکے گا۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن خطے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔

امیر بالاج قتل کیس میں بڑی پیش رفت، نامزد مرکزی اشتہاری ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

شبلی فراز اور عمر ایوب نے ڈی سیٹ ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر میں مذاکرات کی کامیابی نے بھارت کے عزائم ناکام بنا دیے
- 6 گھنٹے قبل

حماس کے مثبت رد عمل کے بعد غزہ پر حملے اور قبضے کا منصوبہ روک دیا
- 7 گھنٹے قبل

اداکار ظفری خان، خوشبو اور ندا چودھری کی طویل عرصہ بعد ایک ساتھ پرفارمنس
- 9 گھنٹے قبل

سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ،قیمتوں میں پھر ہزاروں روپے اضافہ
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج جانوروں پر بھی ظلم کرنے لگی
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی واقعے سے متعلق مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کر گیا، طوفان کا نام ’شکتی‘ رکھ دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

ترجمان پاک فوج نے بھارتی سکیورٹی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر سخت ردِعمل دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں جنگ میں عظیم کامیابی ملی: وزیراعلیٰ پنجاب
- 5 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں 4.3 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں تشویش
- 2 گھنٹے قبل