پاکستان کی طرف سے ڈیانا بیگ 4، سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثناء 2، 2 جبکہ رامین شمیم اور نشرا سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


کولمبو: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کےچھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت کی پوری ٹیم مقررہ اوور میں 247 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
بھارت کی طرف سے پرتیکا راول نے 31 ، سمرتی مندھانا نے 23 جبکہ ہارلین دیول 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
کپتان ہرمن پریت کور 19، جمیما روڈریگز 32، دیپتی شرما 25، سنہ رانا 20 اور وکٹ کیپر بلے باز رچا گھوش نے 35 رنز بنائے۔ؤ
جبکہ پاکستان کی طرف سے ڈیانا بیگ 4، سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثناء 2، 2 جبکہ رامین شمیم اور نشرا سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ویمنز ورلڈ کپ میں بھی بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کھیل کی روح کے منافی اقدامات جاری رکھے، ایشیا کپ کے ٹاس کے دوران بھارتی ٹیم کی کپتان نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا سے مصافحہ نہیں کیا۔
واضح رہے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں آج پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے، میچ کے آغاز سے قبل بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،جبکہ کولمبو میں گزشتہ روز بھی مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا تھا جس کے باعث سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ ختم کر دیا گیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی اے لیول امتحانات میں امتیازی گریڈ حاصل کرنے والی ماہ نور سے ملاقات
- 4 گھنٹے قبل

ڈیڑھ سو رنگ وسیب کے،عجائب گھر لاہور میں وسیب کی تاریخی عمارتوں پر نمائش کا احوال
- 2 گھنٹے قبل

راولپنڈی اور لاہور کے مابین چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں نمایاں اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

مانسہرہ: زمین کےتنازع پر فائرنگ سے 4 افراد قتل اور 2 زخمی، ملزم گرفتار
- 5 گھنٹے قبل

مظلوم کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،متاثرہ مالکان کو بکریاں فراہم کی جائیں گی،گورنر سندھ
- 4 گھنٹے قبل

گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل اطالوی کارکن نے اسلام قبول کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

مستقبل کے معماروں کو سلام،پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کاحماس کیجانب سے غزہ کا انتظام عبوری فلسطینی انتظامیہ کے سپرد کرنے کی پیشکش کا خیرمقدم
- 6 گھنٹے قبل

ابرار احمد کے بعد ایک اور نامور کرکٹر رشتہ ازدواج سے منسلک ،ولیمے میں نامور کھلاڑیوں کی شرکت
- 5 گھنٹے قبل

دوحہ پر اسرائیلی حملے میں محفوظ رہنے والے حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ منظر عام پر آگئے
- 6 گھنٹے قبل

غزہ جنگ بندی پر 90 فیصد معاملات طے ہو چکے ، اُمید ہے معاہدہ اسی ہفتے مکمل ہو جائے گا،مارکوروبیو
- 2 گھنٹے قبل

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کےشدید جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس
- 3 گھنٹے قبل