غزہ جنگ بندی پر 90 فیصد معاملات طے ہو چکے ، اُمید ہے معاہدہ اسی ہفتے مکمل ہو جائے گا،مارکوروبیو
اسلحے کی واپسی اور حماس کی تحلیل کا مرحلہ مشکل ہوگا، غزہ میں ایسی حکومت نہیں بنائی جا سکتی جو 3 دن میں بن جائے،مارکوروبیو


واشنگٹن ڈی سی : امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے 90 فیصد معاملات طے ہو چکے ، اُمید ہے معاہدہ اسی ہفتےکے آغاز میں مکمل ہو جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارکو روبیو نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے پر بات چیت جاری ہے، امید ہے معاہدے کی تفصیلات جلد طے پاجائیں گی، حماس نے جنگ کے بعد کے اقدامات پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسلحے کی واپسی اور حماس کی تحلیل کا مرحلہ مشکل ہوگا، غزہ میں ایسی حکومت نہیں بنائی جا سکتی جو 3 دن میں بن جائے، جلد معلوم ہو جائے گا کہ حماس واقعی سنجیدہ ہے یا نہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت یرغمالیوں کی رہائی کے سب سے قریب ہیں، یہ معاملہ ہفتوں یا دنوں تک نہیں چل سکتا۔
مارکوروبیونے مزید کہ 90 فیصد معاملات طے ہو چکے ہیں، اُمید ہے معاہدہ اسی ہفتے کے آغاز میں مکمل ہو جائے گا، غزہ معاہدے پر 100 فیصد یقین دہانی کوئی نہیں دے سکتا۔
ان کا کہنا تھاکہ جب تک فضائی حملے جاری رہیں گے، یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاسکتا، اس لیے بمباری کا سلسلہ روکنا ہوگا۔

مقتول صحافی ارشد شریف کی والدہ رفعت آرا علوی انتقال کر گئیں
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 74کیسز رپورٹ
- 5 گھنٹے قبل

کراچی سمیت ملک بھرمیں بجلی مہنگی کرنے کے لئے تقسیم کارکمپنیوں نے نیپراسے رجوع کرلیا
- 5 گھنٹے قبل

سپر اسٹار معمر رانا پہلی مرتبہ اسٹیج پر جلوہ گر،پرفارمنس نے سپر ہٹ فلم چوڑیاں کی یاد تازہ کر دی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل زبردست لوگ ہیں،پاک افغان مسئلہ جلد حل ہو جائے گا، ٹرمپ
- 6 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا میں الگ الگ کارروائیاں:25 خوراجی جہنم واصل، 5جوان شہید
- ایک گھنٹہ قبل

کشمیریوں کا بھارتی جارحیت کیخلاف پیر کو دنیا بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

حکومت کا ملک بھر میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کنیکشنز کھولنے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

صدر زرداری کا آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے وزیر اعظم سے رابطہ
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے مسلم لیگی امیدواروں کے نام سامنے آ گئے
- 2 گھنٹے قبل

نامور فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی اوورسیز کے لئے عدالتیں بنانے پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے مشکور
- 2 گھنٹے قبل

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کےلیے زبردست فیچر متعارف کروا دیا
- 2 گھنٹے قبل











.webp&w=3840&q=75)

