غزہ جنگ بندی اوریرغمالیوں کی رہائی پربات چیت آگے بڑھ رہی ہے، امریکی صدر


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس نے غزہ کا کنٹرول چھوڑنے سے انکار کیا تو اس کا مکمل خاتمہ کردیا جائےگا۔
امریکی صدر نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں 20 نکاتی جنگ بندی منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حماس اقتدار پر قائم رہنے کی کوشش کرے گی تو اسے مکمل طور پر نیست و نابود کر دیا جائے گا۔
امریکی صدر کا یہ بیان ان کوششوں کے دوران سامنے آیا ہے جو ان کے مجوزہ جنگ بندی منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے کی جا رہی ہیں، جب ٹرمپ سے پوچھا کہ اگر حماس اقتدار میں رہنے پر اصرار کرتی ہے تو کیا ہوگا، تو ٹرمپ نے جواب دیا: ’ مکمل تباہی!‘
جیک ٹیپر نے صدر سے سوال کیا کہ سینیٹر لنزے گراہم کے مطابق حماس نے ٹرمپ کے 20 نکاتی جنگ بندی منصوبے کو مؤثر طور پر مسترد کر دیا ہے، کیونکہ وہ غیر مسلح ہونے سے انکار کر رہی ہے، غزہ کو فلسطینی کنٹرول میں رکھنے پر اصرار کر رہی ہے، اور یرغمالیوں کی رہائی کو مذاکرات سے مشروط کر رہی ہے، تو کیا گراہم غلط ہیں؟
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں جلد ہی اس بات پر وضاحت کی امید ہے کہ آیا حماس واقعی امن کے لیے پرعزم ہے یا نہیں، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو غزہ میں بمباری ختم کرنے اور صدر کے وسیع تر وژن کی حمایت پر متفق ہیں، تو ٹرمپ نے کہا کہ ہاں، بی بی ( نیتن یاہو) اس پر متفق ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ ان کا جنگ بندی منصوبہ جلد حقیقت بنے گا، اور اس کے حصول کے لیے وہ سخت محنت کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 29 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اسرائیل کی غزہ پر جنگ ختم کرنے کے لیے 20 نکاتی منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کا حماس سے متعلق یہ تازہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب مصر میں مزاحمتی تنظیم اور اسرائیل کے درمیان آج بالواسطہ مذاکرات شروع ہو رہے ہیں۔
اس مذاکرات میں امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیراڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف امریکا کی نمائندگی کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق اسرائیلی وفد بھی مذاکرات کے لیے آج مصر کے شہر شرم الشیخ روانہ ہوگا۔
بالواسطہ مذاکرات کے لیے خلیل الحیہ کی قیادت میں حماس وفد بھی مصر پہنچ رہا ہے۔ فلسطینی مذاحمتی تنظیم یرغمالیوں کی رہائی سمیت معاہدے کے دیگر نکات پر بات چیت کے لیے تیار ہے تاہم حماس کو کچھ نکات پر تحفظات بھی ہیں۔
عرب میڈیا نے حماس ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ حماس بین الاقوامی نگرانی میں غیر مسلح ہونے پر بھی رضامند ہو گئی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش، موسم میں مزید خنکی
- 2 گھنٹے قبل

ڈیڑھ سو رنگ وسیب کے،عجائب گھر لاہور میں وسیب کی تاریخی عمارتوں پر نمائش کا احوال
- 15 گھنٹے قبل

دورہ ملائیشیا ، وزیراعظم کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب،گارڈ آف آنر پیش
- 2 گھنٹے قبل

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

غزہ جنگ بندی پر 90 فیصد معاملات طے ہو چکے ، اُمید ہے معاہدہ اسی ہفتے مکمل ہو جائے گا،مارکوروبیو
- 15 گھنٹے قبل

بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کے ایڈونچرکو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا،خواجہ آصف
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے، بلوم برگ
- 8 منٹ قبل

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
- 13 گھنٹے قبل

برطانیہ کے جنوبی ساحلی علاقے پیس ہیون میں ایک مسجد کو ہفتے کی شب آگ لگا دی گئی
- 2 گھنٹے قبل

بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ارباز خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش
- 21 منٹ قبل

پاکستان ملائیشیا کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے، وزیر اعظم
- ایک گھنٹہ قبل

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کےشدید جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس
- 16 گھنٹے قبل