Advertisement

پی سی بی نے26-2025کے سیزن کے لیے میچ آفیشلز کے نئے پینل کا اعلان کر دیا

پینل میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین امپائرز کو بھی نمایاں نمائندگی دی گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 hours ago پر Oct 7th 2025, 10:49 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی سی بی نے26-2025کے سیزن کے لیے میچ آفیشلز کے نئے پینل کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025 اور 2026 کے سیزن کے لیے میچ آفیشلز کے نئے پینل کا اعلان کر دیا ہے، جس میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین امپائرز کو بھی نمایاں نمائندگی دی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق انٹرنیشنل میچ آفیشلز پینل میں علی نقوی واحد میچ ریفری کے طور پر شامل کیے گئے ہیں جبکہ امپائرز کے شعبے میں آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض اور سلیمہ امتیاز کو شامل کیا گیا ہے۔

سلیمہ امتیاز کی شمولیت پاکستانی کرکٹ میں خواتین کی شراکت کو اجاگر کرنے کے لیے مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

پی سی بی کے ایلیٹ پینل میں مجموعی طور پر 18 امپائرز اور 10 میچ ریفریز شامل ہیں، جو ملک بھر میں ڈومیسٹک اور دیگر اہم میچز میں آفیشیٹنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

امپائرز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور باصلاحیت آفیشلز کو آگے لانے کے لیے سپلیمنٹری پینل کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سپلیمنٹری پینل 1 میں 14 جبکہ سپلیمنٹری پینل 2 میں 24 امپائرز شامل کیے گئے ہیں۔ اسی طرح میچ ریفریز کے سپلیمنٹری پینل میں 10 افراد شامل ہیں۔

پی سی بی نے ایمرجنگ پینل بھی تشکیل دیا ہے جس میں پاکستان بھر سے 40 امپائرز کو منتخب کیا گیا ہے تاکہ نئے ٹیلنٹ کو تربیت دے کر مستقبل کے لیے تیار کیا جا سکے۔

پی سی بی کے مطابق مجموعی میچ آفیشلز پینل میں سلیمہ امتیاز سمیت 13 خواتین امپائرز کو شامل کیا گیا ہے، جو ملکی کرکٹ میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت کا مظہر ہے۔

Advertisement
تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ پشاور کے تھانہ شرقی میں  درج

تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ پشاور کے تھانہ شرقی میں درج

  • 4 hours ago
پنجاب نے بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافےکا الرٹ جاری

پنجاب نے بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافےکا الرٹ جاری

  • 6 hours ago
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟

  • 11 minutes ago
ضلع شکارپورکے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکا،جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

ضلع شکارپورکے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکا،جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

  • 5 hours ago
معرکہ حق  میں چینی ہتھیار اور ٹیکنالوجی نےشاندار کارکردگی دکھائی ، ڈی جی آئی ایس پی آر

معرکہ حق میں چینی ہتھیار اور ٹیکنالوجی نےشاندار کارکردگی دکھائی ، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 hours ago
ملک کے مختلف شہروں  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

  • 3 hours ago
تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں پہلی بار فلسطینی حسینہ  شرکت کریں گی

تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں پہلی بار فلسطینی حسینہ شرکت کریں گی

  • 6 hours ago
پاک سعودی دفاعی معاہدے کے بعد سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے  نوکریوں کے بے شمارمواقع

پاک سعودی دفاعی معاہدے کے بعد سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کے بے شمارمواقع

  • 32 minutes ago
وزیراعظم  شہباز شریف کیلئے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری

  • 3 hours ago
سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان اردن  ڈی پورٹ

سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان اردن ڈی پورٹ

  • an hour ago
اسرائیل نسل کُشی کے ارادے سے پوری قوم کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، گریٹا تھنبرگ کا رہائی کے بعد بیان

اسرائیل نسل کُشی کے ارادے سے پوری قوم کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، گریٹا تھنبرگ کا رہائی کے بعد بیان

  • 6 hours ago
خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی بے قابو،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 32کیسز رپورٹ

خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی بے قابو،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 32کیسز رپورٹ

  • 2 hours ago
Advertisement