تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ پشاور کے تھانہ شرقی میں درج
ایف آئی آر ایڈووکیٹ حرا بابر کی مدعیت میں درج کی گئی ہے


پشاور: تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
صنم جاوید کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمہ میں 5 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے جس کے بعد وہ گرفتاری اور اس کے بعد سزا سے بچنے کے لیے ممبینہ طور پر خیبر پختونخوا میں روپوش ہو گئی تھیں۔
ایف آئی آر ایڈووکیٹ حرا بابر کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ 6 اکتوبر کی شب اپنی قریبی دوست صنم جاوید خان کے ہمراہ پشاور میں موجود تھیں۔ دونوں نے ‘آرٹسین پلیٹ کیفے ‘میں کھانا کھایا اور اس کے بعد پشاور کینٹ کی جانب روانگی اختیار کی۔
ایف آئی آر کے مطابق رات 10 بج کر 40 منٹ پر جب وہ سول آفیسرز کالونی کے قریب پہنچیں تو سبز رنگ کے ایک ویگو ڈالے نے ان کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔
گاڑی واپس موڑنے کی کوشش پر ایک سفید کار نے پیچھے سے ان کا راستہ بند کر دیا۔ دونوں گاڑیوں سے مجموعی طور پر پانچ افراد نکلے، جنہوں نے زبردستی صنم جاوید خان کو اپنی گاڑی میں بٹھایا اور روانہ ہو گئے۔
ایڈووکیٹ حرا کے مطابق انہوں نے مدد کے لیے پکارا، وہاں سکیورٹی اہلکار اور دیگر افسران بھی موجود تھے مگر کسی نے ہماری مدد نہیں کی، اور وہ افراد صنم جاوید کو لے کر فرار ہو گئے۔
ایڈووکیٹ حرا نے واقعے کو سنگین نوعیت کا قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری اور شفاف تحقیقات، ملوث افراد کی گرفتاری اور صنم جاوید خان کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صنم جاوید کی گرفتاری کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں جبکہ اس سے قبل ان کی بہن فلک جاوید کو حراست میں لیا گیا تھا جن کے بعد عدالت نے ان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

معرکہ حق میں چینی ہتھیار اور ٹیکنالوجی نےشاندار کارکردگی دکھائی ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیل نسل کُشی کے ارادے سے پوری قوم کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، گریٹا تھنبرگ کا رہائی کے بعد بیان
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری
- 33 منٹ قبل

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقی بلے باز نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
- 14 گھنٹے قبل

اسرائیلی بربریت کے دو سال مکمل،تاہم صیہونی مظالم کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا
- 5 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں پہلی بار فلسطینی حسینہ شرکت کریں گی
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب نے بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافےکا الرٹ جاری
- 4 گھنٹے قبل

پی سی بی نے26-2025کے سیزن کے لیے میچ آفیشلز کے نئے پینل کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

ضلع شکارپورکے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکا،جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
- 2 گھنٹے قبل

شرم الشیخ میں غزہ جنگ بندی اور امن منصوبے پر مذاکرات کا آغاز، اسرائیل اور حماس کے وفود شریک
- 15 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل

رواں سال کا پہلا سُپر مون آج نظر آئے گا جو پاکستان میں بھی دیکھا جائے گا
- 4 گھنٹے قبل