رواں سال مشتبہ 865 کیسز ڈینگی کے تصدیق ہوئی ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی


راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں اضافہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق رواں سال اب تک 12 ہزار 819 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مکمل ہو چکا ہے، رواں سال مشتبہ 865 کیسز ڈینگی کے تصدیق ہوئی ہے۔
58 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج اور ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ویكٹر سرویلنس رپورٹ 2025 کے مطابق اب تک 55 لاکھ 90 ہزار 264 گھروں کی چیکنگ ہوئی ہے جبکہ 1 لاکھ 75 ہزار 412 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔
15 لاکھ 30 ہزار 631 مقامات کی جانچ کی گئی اور 23 ہزار 536 مقامات پر لاروا برآمد ہوئے جبکہ انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جواد احمد نے بتایا کہ 4 ہزار 455 ایف آئی آرز درج ہو چکی ہے اور 1 ہزار 850 مقامات سیل کردیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 108 چالان اور 457 جرمانے کیے گئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرہ علاقوں کی فہرست میں ڈھوک کشمیریں، تخت پڑی، ، پیرودھائی، ڈھوک گنگال، خیابان سرسید، چک جلال دین، دھمیال، ڈھوک دلال، کوٹھا کلاں، کلیال، قیوم آباد، رنیال، رتہ امرال ، رحمت آباد سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

نصیرآباد میں ڈیرہ مراد جمالی ریلوے ٹریک پر دھماکہ،ریلوے ملازم شہید
- 4 hours ago

گوگل نے پاکستانی طلبہ کیلئے ایک سالہ مفت ’اے آئی پرو پلان‘ متعارف کروا دیا
- 3 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا فضائی آلودگی پھیلانے کے واقعات کا نوٹس
- 2 hours ago

ادب کا نوبیل انعام ہنگری کے ناول نگارلازلو کراسناہورکائی کے نام
- 24 minutes ago

نجکاری کے عمل میں قومی مفاد، شفافیت اور اداروں کی پیشہ وارانہ استعداد میں بہتری کو یقینی بنایا جائے،وزیر اعظم
- 5 hours ago

ڈی آئی خان آپریشن میں شہید ہونے والے میجر سبطین کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
- 4 hours ago

اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے،ائیر پورٹ پر شاندار استقبال
- 2 hours ago

جنوبی افریقہ کو بڑادھچکا، اہم باؤلر پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہو گیا
- an hour ago

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم ڈاک منایا جا رہا ہے
- 4 hours ago

خیبر پختونخوا وزیر اعلی انتخاب: پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی آزاد قرار
- 2 hours ago

مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی تارکِ وطن کو سزائے موت
- 35 minutes ago

اسرائیلی بربریت کا خاتمہ،غزہ میں جنگ بندی معاہدہ آج سے نافذ العمل ہو گیا ہے، مصری صدر
- 4 hours ago