معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے قیدیوں کی رہائی، اسرائیلی فوج کا غزہ سے انخلا، رفح بارڈر کراسنگ کا کھولا جانا، اور انسانی امداد کی بحالی شامل ہے


اسرائیلی کابینہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ جنگ بندی منصوبے کے خدوخال کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت حماس کے زیر حراست تمام یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنائی جائے گی۔
وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری مختصر بیان میں صرف یرغمالیوں کی رہائی کا ذکر کیا گیا، جبکہ معاہدے کے دیگر متنازع نکات کو بیان سے باہر رکھا گیا۔
یہ منظوری مشرق وسطیٰ میں دو سال سے جاری تباہ کن جنگ کے خاتمے کی جانب اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے قیدیوں کی رہائی، اسرائیلی فوج کا غزہ سے انخلا، رفح بارڈر کراسنگ کا کھولا جانا، اور انسانی امداد کی بحالی شامل ہے۔
ایک اعلیٰ حماس عہدیدار نے خطاب میں معاہدے کے بنیادی نکات واضح کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل سنجیدگی دکھائے تو امن ممکن ہے۔ ادھر اسرائیلی حملے بھی جاری ہیں، جن کے باعث غزہ میں مزید ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
یہ جنگ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے ایک اچانک حملے سے شروع ہوئی تھی، جس میں اسرائیل کے مطابق 1,200 افراد ہلاک اور 251 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔
اس حملے کے جواب میں اسرائیل نے غزہ میں شدید فضائی اور زمینی کارروائیاں شروع کیں، جن کے نتیجے میں غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اب تک 67,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 170,000 سے تجاوز کر چکی ہے۔
جمعرات کی رات بھی غزہ میں اسرائیلی حملے جاری رہے۔ غزہ سٹی میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری سے کم از کم دو افراد شہید اور 40 سے زائد ملبے تلے دب گئے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر جنگ بندی مذاکرات کو متاثر کرنے کے لیے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ اہم اسرائیلی فوج کا مؤقف ہے کہ وہ صرف ان اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے جو اس کی افواج کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ بندی معاہدہ کا باضابطہ طور پر نافذ العمل ہو نے کا اعلان کر دیا
- 9 minutes ago

سندھ حکومت کا اقلیتی برادری کے تہوار کے موقع پر 20 اکتوبر کو تعطیل کا اعلان
- 3 hours ago

ٹرمپ کا خواب چکنا چور، امن کا نوبیل انعام ماریہ کورینا مچاڈو کے نام
- an hour ago

بالی ووڈ کے معروف اداکاردل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
- 15 minutes ago

سی ٹی ڈی کا ضلع بنوں میں آپریشن،2 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
- 3 hours ago

امیر بالاج قتل کیس ، مرکزی ملزطیفی بٹ کو دبئی سے پاکستان پہنچا دیا گیا
- 2 hours ago

بھارت کا افغانستان میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
- 2 hours ago

فلپائن کے جزیرے مینڈاناؤ میں 7.4 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
- 4 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی کور کمانڈر ہاؤس پشاور میں اہم ترین پریس کانفرنس جاری
- an hour ago

لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح تشویشناک حد تک پہنچ گئی
- 5 hours ago

سلو انٹرنیٹ کا دور ختم، پاکستان میں شاندار براڈ بینڈ سروس شروع کرنے کا اعلان
- an hour ago

لاہور کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں فوری طور پر چھٹی کا اعلان
- 4 hours ago