Advertisement

ویمنز ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی شاندار واپسی، بنگلہ دیش کو 100 رنز سے شکست

نیوزی لینڈ کی جانب سے لیا تاہوہو اور جیس کیر نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ روزمیری مائیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 hours ago پر Oct 10th 2025, 9:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ویمنز ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی شاندار واپسی، بنگلہ دیش کو 100 رنز سے شکست

ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے گیارھویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 100 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کر لی۔

یہ میچ گوہاٹی میں کھیلا گیا، جہاں بنگلہ دیش کی ٹیم 228 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 127 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا اور ابتدائی پانچ بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکیں، جس کے باعث ٹیم پر مسلسل دباؤ بڑھتا گیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم 40ویں اوور میں مکمل طور پر آل آؤٹ ہو گئی۔

فہیمہ خاتون 34 اور رابعہ خان 25 رنز کے ساتھ بنگلہ دیش کی جانب سے نمایاں بیٹرز رہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لیا تاہوہو اور جیس کیر نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ روزمیری مائیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔

بروک ہالیڈے 69 اور صوفیہ ڈیوائن 63 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہیں۔ سوزی بیٹس نے 29 اور میڈی گرین نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے رابعہ خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 30 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
ہم عالمی چیلنجز کا مقابلہ اجتماعی اقدار سے کریں گے: چیئرمین سینیٹ

  • 7 hours ago
"حرا مانی اپنی زندگی انجوائے کرنا چاہتی ہیں تو  انہیں کرنے دیا جائے: سلیم معراج

  • 10 hours ago
افغان وزیر خارجہ کا بیان: افغانستان میں دھماکے پاکستان کی غلطی  ہے

افغان وزیر خارجہ کا بیان: افغانستان میں دھماکے پاکستان کی غلطی ہے

  • 7 hours ago
پاکستان کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

  • 9 hours ago
ٹرمپ کو نوبیل انعام نہ ملا، وائٹ ہاؤس کا نوبیل کمیٹی پر سیاست کا الزام

ٹرمپ کو نوبیل انعام نہ ملا، وائٹ ہاؤس کا نوبیل کمیٹی پر سیاست کا الزام

  • 7 hours ago
عرب چینل کے اسٹوڈیو میں چوہا گھس آیا، پریزنٹر کا ردعمل وائرل

دو سال تک دھوکا دیا گیا، اب انصاف چاہتی ہوں: نمرہ مہرا

  • 11 hours ago
غزہ پر مظالم کے باعث انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا

فیض آباد میں محسن نقوی اور طلال چوہدری کا سیکیورٹی جائزہ، اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا

فیض آباد میں محسن نقوی اور طلال چوہدری کا سیکیورٹی جائزہ، اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا

  • 7 hours ago
غزہ سیزفائر معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج کا انخلا، فلسطینی شہری واپسی کے سفر پر روانہ

حکومت کا سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ

حکومت کا سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ

  • 10 hours ago
بھارتی خفیہ نیٹ ورک کے خلاف NCCIA کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار