امریکا نومبر سے چینی درآمدات پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرے گا، امریکی مصنوعات کے تحفظ کے لیے سخت تجارتی اقدامات کیے جائیں گے،ٹرمپ

.jpg&w=3840&q=75)
واشنگٹن ڈی سی: ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے حا ل ہی میں امریکی صدر نے چین پر عائد محصولات میں اضافی 100 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر چین پر 100 فیصد نیا ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نومبر سے چینی درآمدات پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرے گا، امریکی مصنوعات کے تحفظ کے لیے سخت تجارتی اقدامات کیے جائیں گے۔
بیان میں ٹرمپ نےمزید کہا کہ چین سے درآمدات پر سو فیصد ٹیرف کا نفاذ نومبر یا اس سے بھی پہلے ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ چین نے تجارت پر انتہائی جارحانہ مؤقف اختیار کیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین نے یکم نومبر سے تقریباً ہر چیز پر برآمدی پابندیوں کاخط بھیجا ہے، چین پراضافی 100 فیصد ٹیرف، تمام اہم سافٹ ویئرز پر برآمدی کنٹرول نافذ کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ یقین کرنا مشکل ہے کہ چین ایسا قدم اٹھا سکتا ہے لیکن اس نے اٹھا لیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات منسوخ نہیں کی۔
بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران مصر جائیں گے، اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب بھی کریں گے، صدر ٹرمپ نے کہا کہ یرغمالیوں کی واپسی پیر سے شروع ہوگی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 4 گھنٹے قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل





