Advertisement

غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کے ایک نئے تاریخی دور کا آغاز ہے،ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب

اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران بائیں بازوں کے دو ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطین کے حق میں احتجاج اور شور شرابا بھی کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 hours ago پر Oct 13th 2025, 5:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کے ایک نئے تاریخی دور کا آغاز ہے،ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب

تل ابیب: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ امن معاہدہ مشرق وسطی کے ایک نئے تاریخی دور کا آغاز ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو لگ رہا تھا ہم غزہ میں امن کی کوششوں پر وقت ضائع کر رہے ہیں، غزہ میں توجہ اب تعمیر نو کی طرف ہونی چاہیے، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تاریخ ساز لمحہ ہے۔

پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ اسرائیل اور پوری دنیا کے لیے غیر معمولی کامیابی ہے، اسرائیل نے وہ سب کچھ جیت لیا ہے جو طاقت کے بل پر جیتا جا سکتا تھا،ان کاکہنا ہے کہ بندوقیں خاموش ہو رہی ہے، امن آرہا ہے، عرب اور مسلم ممالک نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے زور ڈالا ہے، لوگوں کو لگ رہا تھا ہم غزہ میں امن کی کوششوں پر وقت ضائع کر رہے ہیں۔

دوران خظاب ٹرمپ نے کہا کہ لبنان میں ’حزب اللہ کا خنجر‘ جو اسرائیل کی طرف اٹھا ہوا تھا وہ اب مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہے‘، اور میری انتظامیہ لبنان کے نئے صدر اور ان کے مشن کی بھرپور حمایت کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حمایت کا مقصد حزب اللہ کی بریگیڈز کو مستقل طور پر غیر مسلح کرنا ہے اور وہ یہ کام بہت اچھی طرح کر رہے ہیں، ہمارا مقصد ایک خوشحال ریاست تعمیر کرنا ہے جو اپنے ہمسایوں کے ساتھ امن میں رہے، اور آپ سب اس کے بھرپور حامی ہیں۔

 ٹرمپ نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ میدانِ جنگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں کو مشرقِ وسطیٰ کے لیے خوشحالی کے حتمی انعام میں تبدیل کیا جائے، اسٹیو وٹکوف نے امن معاہدے کے لیے بہت محنت کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر کے دوران فلسطینیوں کا ذکر تو کیا لیکن ان کی دہائیوں پرانی خود ارادیت اور ریاست کے قیام کی جدوجہد کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے لیے انتخاب اس سے زیادہ واضح نہیں ہو سکتا، یہ ان کے لیے موقع ہے کہ وہ ہمیشہ کے لیے دہشت گردی اور تشدد کے راستے سے ہٹ جائیں، جو انتہائی حد تک جا چکا ہے اور اپنے درمیان موجود نفرت والی قوتوں کو ختم کریں، اور میرا خیال ہے کہ یہ ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران میں نے کچھ ایسے لوگوں سے ملاقات کی ہے جو یہ سب ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں، بے پناہ جانی نقصان، تکلیف اور مشکلات کے بعد، اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اسرائیل کو نیچا دکھانے کے بجائے اپنے عوام کی تعمیر پر توجہ دیں۔

ایران کے ساتھ معاہدے کا عندیہ

ایران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کہا کہ اگر ایران کے ساتھ امن معاہدہ ہو جائے تو یہ بہت شاندار بات ہوگی جب کہ ایرانی عوام زندہ رہنا چاہتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر بارک اوباما کو 2015 کے ایران کے جوہری معاہدے پر دستخط کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، اور اسے ’ایک تباہی‘ قرار دیا،انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت مشرق وسطیٰ میں بے شمار اموات کا باعث بنی لیکن اس کے باوجود ان کے لیے دوستی اور تعاون کا ہاتھ اب بھی کھلا ہے، وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، ہم دیکھیں گے کہ کیا ہم کچھ کر سکتے ہیں۔

بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے لیے بھی، دوستی اور تعاون کا ہاتھ ہمیشہ کھلا ہے، تمام مشکلات کے باوجود، ہم نے ناممکن کوممکن بنا دیا، یرغمالیوں کو وطن واپس لے آئے ہیں۔

دوران خطاب ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران بائیں بازوں کے دو ارکان پارلیمنٹ نے فلسطین کے حق میں احتجاج اور شور شرابا بھی کیاجس کے بعد احتجاج کرنے والے رکن کو سیکیورٹی اہلکار باہر لے گئے جس پر ٹرمپ نے کہا کہ سیکیورٹی حکام نے بہت مستعدی سےکام کیا۔

الجزیرہ‘ کے مطابق اسرائیلی رکنِ پارلیمان ایمن عودہ کی جانب سے کی گئی تھی، عودہ نے چند گھنٹے قبل ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا ’ایوان میں موجود منافقت کی حد ناقابلِ برداشت ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کو ایسی خوشامد کے ذریعے سراہنا جس کی مثال نہیں ملتی، ایک منظم گروہ کے ذریعے انہیں تخت پر بٹھانا، نہ تو اسے اور نہ ہی اس کی حکومت کو غزہ میں کیے گئے انسانیت کے خلاف جرائم اور نہ ہی ہزاروں اسرائیلی اور لاکھوں فلسطینی متاثرین کے خون کی ذمہ داری سے بری کرتا ہے۔

Advertisement
برمنگھم :سابق ٹیسٹ کرکٹر 95 برس کی عمر میں  انتقال کرگئے

برمنگھم :سابق ٹیسٹ کرکٹر 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

  • 4 گھنٹے قبل
سابق وزیراعلیٰ سیاسی نہیں، گھریلو جھگڑے کی وجہ سے گئے  ، عظمیٰ بخاری

سابق وزیراعلیٰ سیاسی نہیں، گھریلو جھگڑے کی وجہ سے گئے ، عظمیٰ بخاری

  • 2 گھنٹے قبل
جنوبی افریقہ میں المناک  بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی

  • 30 منٹ قبل
پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا

  • 25 منٹ قبل
لاہورٹیسٹ:دوسرے روز کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں پر 216 رنزبنالیے

لاہورٹیسٹ:دوسرے روز کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں پر 216 رنزبنالیے

  • 2 گھنٹے قبل
 اگر 26 ویں آئینی ترمیم نہ ہوتی تو یحییٰ  آفریدی چیف جسٹس نہ بن پاتے،جسٹس جمال مندو خیل

 اگر 26 ویں آئینی ترمیم نہ ہوتی تو یحییٰ  آفریدی چیف جسٹس نہ بن پاتے،جسٹس جمال مندو خیل

  • 4 گھنٹے قبل
نوبیل انعام برائے معاشیات 2025: تین ماہرین کو  دینے کا اعلان

نوبیل انعام برائے معاشیات 2025: تین ماہرین کو دینے کا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
وزیرِاعظم کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات،دونوں رہنماؤں کاغزہ میں جنگ بندی پر اظہار اطمینان

وزیرِاعظم کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات،دونوں رہنماؤں کاغزہ میں جنگ بندی پر اظہار اطمینان

  • 40 منٹ قبل
سام سنگ نے نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایم 17 متعارف کرا دیا،قیمت کیا ہو گی؟

سام سنگ نے نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایم 17 متعارف کرا دیا،قیمت کیا ہو گی؟

  • ایک گھنٹہ قبل
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط، سہیل آفریدی سے حلف لینے کی اپیل

پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط، سہیل آفریدی سے حلف لینے کی اپیل

  • 2 گھنٹے قبل
پاک افغان سرحدی کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، ہزاروں پوائنٹس کی کمی

پاک افغان سرحدی کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، ہزاروں پوائنٹس کی کمی

  • 4 گھنٹے قبل
 غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئےوزیراعظم مصر پہنچ گئے

 غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئےوزیراعظم مصر پہنچ گئے

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement