سمندری کیبل کی مرمت کے پیش نظرآج ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
مرمت کا کام صبح گیارہ بجے شروع ہو گا اور یہ عمل تقریباً اٹھارہ گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے،پی ٹی سی ایل حکام


اسلام آباد: سمندری کیبل کی مرمت کے باعث آج ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) کا کہنا ہے کہ مرمت کا کام صبح گیارہ بجے شروع ہو گا اور یہ عمل تقریباً اٹھارہ گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق مرمت کے کام کے سبب انٹرنیٹ سروس میں سست روی یا جزوی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔
پی ٹی سی ایل حکام نےمزید کہا ہے کہ کمپنی کی ایک زیرِ سمندر کیبل میں موجود خرابی کو دور کرنے کے لیے مرمت کے کام کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جو بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کے تحت انجام دی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سرگرمی آج 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے کے قریب شروع ہو گی ، اس دوران صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا ہو سکتا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کس زیرِ سمندر کیبل سسٹم پر کام کیا جا رہا ہے۔
حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کام مکمل ہوتے ہی انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کر دی جائے گی اور صارفین کو دوبارہ بہتر رفتار فراہم کی جائے گی۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago






