افغانستان بھارتی پراکسی بن چکا، دہشت گردی کی قیمت اب کابل کو چکانا ہوگی، خواجہ آصف
وزیر دفاع نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا"اب مزید احتجاجی مراسلے یا امن کی اپیلیں نہیں ہوں گی۔ دہشت گردی جہاں سے بھی ہوگی، اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔"


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بارہا کوششوں اور بھاری جانی قربانیوں کے باوجود افغان حکومت کی جانب سے مثبت رویہ دیکھنے کو نہیں ملا، اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہم نئی حکمت عملی اپنائیں، کیونکہ افغانستان بھارت کا آلہ کار بن چکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ X (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک پاکستان نے افغان حکومت سے تعلقات بہتر بنانے اور امن قائم رکھنے کے لیے متعدد اقدامات کیے، لیکن ان کا خاطرخواہ نتیجہ سامنے نہیں آیا۔
انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے 4 مرتبہ، وزیر دفاع اور ڈی جی آئی ایس آئی نے 2 بار، نمائندہ خصوصی نے 5، سیکریٹری خارجہ نے 5، اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے ایک بار کابل کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ بارڈر فلیگ میٹنگز 225 بار ہوئیں، 836 احتجاجی مراسلے ارسال کیے گئے اور 13 مرتبہ احتجاجی نوٹس دیے گئے۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ 2021 سے اب تک 3,844 پاکستانی شہری، فوجی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار شہید ہو چکے ہیں جبکہ دہشت گردی کے 10,347 واقعات پیش آئے۔
وزیر دفاع نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا"اب مزید احتجاجی مراسلے یا امن کی اپیلیں نہیں ہوں گی۔ دہشت گردی جہاں سے بھی ہوگی، اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔"
انہوں نے الزام لگایا کہ افغان طالبان، بھارت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے پاکستان پر دہشت گردی کی جنگ مسلط کر رکھی ہے۔
انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ طالبان قیادت کل تک پاکستان کی سرزمین پر پناہ لیے ہوئے تھی، مگر آج وہی عناصر بھارت کے اشاروں پر پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان اب کابل سے روایتی تعلقات کا متحمل نہیں ہوسکتا اور یہاں مقیم تمام افغان شہریوں کو واپس جانا ہوگا کیونکہ اب کابل میں ان کی "خود کی حکومت" قائم ہے۔
انہوں نے مزید کہا"ہمارے 25 کروڑ عوام کے وسائل دوسروں کی عیاشی کے لیے نہیں۔ 50 سالہ زبردستی کی میزبانی ختم کرنے کا وقت آ چکا ہے۔"

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 18 منٹ قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 41 منٹ قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل


