سابق وزیر دفاع لی شانگ فو کو بھی گزشتہ برس بدعنوانی کے الزامات کے تحت صرف 7 ماہ بعد برطرف کر دیا گیا تھا اور بعد میں پارٹی رکنیت سے بھی نکالا گیا


بیجنگ: چین میں جاری انسدادِ بدعنوانی مہم کے تحت دو اعلیٰ فوجی افسران کو نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزیوں پر فوج اور کمیونسٹ پارٹی سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ اس کارروائی کو صدر شی جن پنگ کی قیادت میں بدعنوانی کے خلاف جاری سخت مہم کی ایک اور بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، برطرف کیے گئے افسران میں مرکزی فوجی کمیشن (CMC) کے نائب چیئرمین ہی ویڈونگ اور فوج کے سیاسی امور کے سابق سربراہ میاؤ ہوا شامل ہیں۔ وزارتِ دفاع کے ترجمان ژانگ شیاوگانگ نے تصدیق کی کہ مجموعی طور پر 9 اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف تحقیقات کی گئیں، جن میں سے 8 کو پارٹی رکنیت سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔
ہی ویڈونگ مارچ 2025 سے منظرعام سے غائب تھے، جس کے باعث ان کے بارے میں قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں۔ ترجمان نے ان کی موجودہ جگہ یا مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت پر ہوئی ہے جب بیجنگ میں 20 اکتوبر سے 4 روزہ اعلیٰ سطحی اجلاس متوقع ہے، جس میں طویل المدتی معاشی منصوبہ بندی پر غور کیا جائے گا۔
ژانگ شیاوگانگ کا کہنا تھا کہ ان برطرفیوں سے واضح ہوتا ہے کہ پارٹی اور فوج بدعنوانی کے خاتمے میں سنجیدہ ہیں۔ ان کے بقول، یہ اقدامات ایک "خالص، منظم، متحد اور جنگ کے لیے تیار فوج" کی تشکیل میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سابق وزیر دفاع لی شانگ فو کو بھی گزشتہ برس بدعنوانی کے الزامات کے تحت صرف 7 ماہ بعد برطرف کر دیا گیا تھا اور بعد میں پارٹی رکنیت سے بھی نکالا گیا۔
صدر شی جن پنگ بارہا بدعنوانی کو کمیونسٹ پارٹی کے لیے "سب سے بڑا خطرہ" قرار دے چکے ہیں۔ ان کے حامی اس مہم کو شفاف حکمرانی کی علامت کہتے ہیں، جبکہ ناقدین اسے سیاسی مخالفین کو راستے سے ہٹانے کا ایک ذریعہ قرار دیتے ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
- 12 گھنٹے قبل

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی، ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے، گوہر خان
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
- 12 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
- 11 گھنٹے قبل

لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل
- 11 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر کے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں جتنے بھی دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں،وزیر داخلہ
- 11 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 22 خارجی جہنم واصل
- 11 گھنٹے قبل

وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی،نوٹیفکیشن جاری
- 5 گھنٹے قبل

چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ
- 7 گھنٹے قبل

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا
- 7 گھنٹے قبل











