اس میچ کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے، آسٹریلیا پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔


کولمبو: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان ویمنز اور نیوزی لینڈ ویمنز کے درمیان مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا، جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
یہ دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں دوسرا میچ تھا جو مکمل نہ ہو سکا۔ کیوی خواتین کا سری لنکا کے خلاف میچ بھی بارش کی نذر ہوا تھا جبکہ گرین شرٹس کا انگلینڈ کے خلاف میچ بھی بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔
اس وقت پاکستان 2 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل کے نچلے ترین یعنی آخری مقام پر موجود ہے، جبکہ نیوزی لینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔
بارش کے باعث میچ میں کئی بار تعطل آیا۔ کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے 25 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے۔
عالیہ ریاض 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ منیبہ علی نے 22 رنز اسکور کیے۔ دیگر بلے بازوں میں عمائمہ سہیل 3، سدرہ امین 9، نتالیہ پرویز 10 اور کپتان فاطمہ ثنا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
کھیل 13ویں اوور میں پہلی بار بارش کے باعث روکا گیا، اس وقت پاکستان کا اسکور 52/3 تھا۔ بعد ازاں میچ کو 46 اوورز تک محدود کیا گیا، لیکن 25 اوورز مکمل ہونے پر دوبارہ بارش شروع ہوگئی، جس کے بعد میچ کو مزید 36 اوورز تک محدود کیا گیا، تاہم مسلسل بارش کے باعث کھیل ممکن نہ رہا اور میچ بغیر نتیجے کے ختم کر دیا گیا۔
اس میچ کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے، آسٹریلیا پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔
پاکستان ویمنز ٹیم اپنا اگلا میچ 21 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 5 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 4 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل




