رپورٹ کے مطابق، لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عروب جتوئی کو آئندہ سماعت پر حاضری کے لیے طلب کیا، جبکہ کیس کے دیگر ملزمان کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں


آن لائن جوئے کی ایپلی کیشن کی سوشل میڈیا پر تشہیر کے کیس میں لاہور کی عدالت نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف "ڈکی بھائی" کی اہلیہ، عروب جتوئی کو طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے انہیں نومبر کے اوائل میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے، جبکہ ڈکی بھائی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔
ڈکی بھائی 20 اگست سے این سی سی آئی اے کی تحویل میں ہیں، جبکہ ان کی اہلیہ عروب جتوئی نے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ تاہم، اب عدالت نے کیس کی کارروائی کو آگے بڑھانے کے لیے انہیں طلب کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عروب جتوئی کو آئندہ سماعت پر حاضری کے لیے طلب کیا، جبکہ کیس کے دیگر ملزمان کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
کیس کی سماعت گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی، جسے 3 نومبر 2025 تک ملتوی کر دیا گیا۔ اس دوران عدالت نے عروب جتوئی کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
گزشتہ ہفتے این سی سی آئی اے کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان میں سعد الرحمٰن، ان کی بیوی عروب جتوئی اور منیجر سبحان کو مرکزی ملزمان کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ مزید برآں، یوٹیوبر اقرا کنول کے شوہر کو بھی کیس میں مفرور قرار دیا گیا ہے۔
چالان کے مطابق، ڈکی بھائی نے جسمانی ریمانڈ کے دوران تسلیم کیا کہ وہ آن لائن جوئے کی تشہیر میں ملوث رہے، جس کے بدلے انہوں نے کروڑوں روپے کمائے۔ تحقیقات کے دوران ان کے دو بینک اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 21 کروڑ روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔
چالان میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ عروب جتوئی بھی مبینہ طور پر جوئے کی تشہیر سے جڑی سرگرمیوں میں شریک رہی ہیں۔
قانونی ماہرین کے مطابق، اگر سعد الرحمٰن پر الزامات ثابت ہو گئے تو انہیں سات سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ افسوسناک، پولیس کو غیر محفوظ چھوڑا گیا: طلال چوہدری
- 6 hours ago

محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
- 4 hours ago

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپ بند، 85 ہزار افراد واپس بھجوائے گئے
- 6 hours ago

افغان حکومت کی تبدیلی میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں: خواجہ آصف
- 7 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 5 hours ago

سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والے سینیئر بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے
- 5 hours ago

ایکس کا نیا فیچر: لنک پر کلک کے بعد بھی پوسٹ سامنے رہے گی
- 4 hours ago

شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- 4 hours ago

ٹرمپ کے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوے محض خواب ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کا ردعمل
- 5 hours ago

پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطوں کا آغاز
- 4 hours ago

حکومت نے گندم کا ریٹ نہ بڑھایا تو کسان گندم کاشت نہیں کریں گے، کسان اتحاد کا انتباہ
- 6 hours ago

ویمنز ورلڈکپ میں حیران کن اسٹمپنگ، گیند وکٹ کیپر کی ٹانگ سے لگ کر بیلز گرا گئی
- 4 hours ago







.webp&w=3840&q=75)




.webp&w=3840&q=75)


