64 سالہ سانائے تاکائیچی ایوان زیرین میں 237 اور ایوان بالا میں 125ووٹ حاصل کرکے جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم بن گئی

سانائے تاکائیچی جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوگئیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سانائے تاکائیچی نے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ایوانِ زیریں اور ایوان بالا سے ووٹ حاصل کرلیا۔ 64 سالہ سانائے تاکائیچی ایوان زیرین میں 237 اور ایوان بالا میں 125ووٹ حاصل کرکے جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم بن گئی ہیں۔
سانائے تاکائیچی آج شام جاپان کی 104ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھائیں گی۔
سانائے تاکائچی ایک سابقہ ٹی وی اینکر ہیں اور ماضی میں ایک میوزک بینڈ میں ڈرمز بجاتی تھیں، انہوں نے سنہ 1993 میں جاپانی سیاست میں قدم رکھا اور بطور آزاد اُمیدوار ایوانِ زیریں کی نشست جیتی۔
انہوں نے 1992 میں اپنے پہلے پارلیمانی الیکشن میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا مگر کامیاب نہ ہو سکیں مگر وہ پرعزم رہیں، ایک سال بعد آزادانہ حیثیت میں رکن اسمبلی منتخب ہو کر انہوں نے سنہ 1996 میں ایل ڈی پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد سے وہ 10 بار رکن اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔
انتخابی سیاست میں انہیں صرف ایک بار شکست ہوئی اور پارٹی کی متحرک قدامت پسند آوازوں میں سے ایک کے طور پر شہرت حاصل کی، وہ اعلیٰ حکومتی عہدوں پر بھی فائز رہ چکی ہیں جن میں وزیر برائے اقتصادی تحفظ، تجارت و صنعت، داخلہ اور مواصلات شامل ہیں۔
سنہ 2021 میں سانائے تکائچی نے پہلی بار ایل پی ڈی کی قیادت کی دوڑ میں حصہ لیا لیکن وہ سابق وزیراعظم فومیو کشیدا سے جیت نہ سکیں، وہ سنہ 2024 میں دوبارہ دوڑ میں شامل ہوئیں اور اس بار ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں وہ سرفہرست رہیں مگر بالآخر جاپان کے وزیراعظم بننے والے شیگیرو ایشیبا سے ہار گئیں۔
رواں برس اپنی تیسری کوشش میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے، پارلیمنٹ نے ان کی تقرری کی توثیق کر دی یوں ان کی جاپان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بننے کی راہ ہموار ہوئی۔

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- 21 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
- 18 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- 17 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
- 11 گھنٹے قبل

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- 19 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 16 گھنٹے قبل

پنجاب کی آبو ہوا انتہائی مضر صحت، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا
- ایک دن قبل

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- 17 گھنٹے قبل

امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا، پینٹاگون
- ایک دن قبل

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- 20 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
- 21 گھنٹے قبل

.jpg&w=3840&q=75)








