بھارتی حمایت یافتہ گروپس تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، پراکسیز کا خاتمہ ضروری ہے ، آرمی چیف
وفاقی اور صوبائی سطح پر جاری ترقیاتی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ترقی اور پائیدار استحکام کے حصول میں اپنا کردار ادا کریں۔


آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ گروپس "فتنۃ الہندوستان" اور "فتنۃ الخوارج" عوام مخالف پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں جس سے تشدد کو ہوا مل رہی ہے، اور ان دہشت گرد پراکسیز کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان ملک کا فخر ہے اور یہاں کے محبِ وطن، باصلاحیت اور پرعزم عوام صوبے کی بے پناہ اقتصادی صلاحیت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
انہوں نے وفاقی اور صوبائی سطح پر جاری ترقیاتی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ترقی اور پائیدار استحکام کے حصول میں اپنا کردار ادا کریں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پی ایم اےٰ کوکول کے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بھی آرمی چیف نے نئی دہلی کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جوہری ماحول میں جنگ کے لیے کوئی گنجائش نہیں، اور اگر کشیدگی بڑھی تو اس کے تباہ کن نتائج کا بوجھ پوری طرح بھارت کے کندھوں پر ہوگا۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل





