Advertisement
پاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مری، بھمبر، سماہنی، دیر بالا، دیر شہر اور باجوڑ سمیت متعدد شہروں میں محسوس کیے گئے۔ آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں بھی زمین لرز گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر اکتوبر 21 2025، 11:47 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مری، بھمبر، سماہنی، دیر بالا، دیر شہر اور باجوڑ سمیت متعدد شہروں میں محسوس کیے گئے۔ آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں بھی زمین لرز گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز ہندوکش ریجن، افغانستان میں تھا، جبکہ گہرائی 234 کلومیٹر تھی۔ گہرائی زیادہ ہونے کے باعث زلزلہ نسبتاً وسیع علاقے میں محسوس کیا گیا۔

زلزلے کے باعث فی الوقت کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعدد شہروں میں لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

متعلقہ اداروں نے ممکنہ آفٹر شاکس سے متعلق محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement