عدالت نے عزیر بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ اور سہولت کاری کے کیس میں بری کر دیا
یہ کیس 13 سال پرانا تھا، جو شریک ملزم عبدالغفار بگٹی کے بیان کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا، جس میں عزیر بلوچ کا نام لیا گیا تھا۔


کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے مبینہ سرغنہ عزیر بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ برآمدگی اور سہولت کاری کے مقدمے میں بری کر دیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ یہ کیس 13 سال پرانا تھا، جو شریک ملزم عبدالغفار بگٹی کے بیان کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا، جس میں عزیر بلوچ کا نام لیا گیا تھا۔
وکیل صفائی کا مؤقف
عزیر بلوچ کے وکیل فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ "پولیس کوئی بھی قابلِ قبول شہادت یا ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکی، اس لیے ملزم کو مقدمے سے بری کیا جائے۔" عدالت نے ان کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو باعزت بری کر دیا۔
ماضی کے فیصلے بھی عزیر بلوچ کے حق میں
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ عدالت نے عزیر بلوچ کو بری کیا ہو۔ 14 جنوری 2025 کو بھی کراچی کی ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے پولیس اہلکار سمیت تین افراد کے قتل کے کیس میں شواہد نہ ہونے پر عزیر بلوچ کو بری کر دیا تھا۔
یہ کیس 2009 میں چاکیواڑہ تھانے میں درج کیا گیا تھا، اور عدالت میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ملزم کو صرف شریک ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر نامزد کیا گیا تھا۔ وکیل کے مطابق دیگر شریک ملزمان پہلے ہی مقدمے سے بری ہو چکے ہیں۔
دو درجن سے زائد مقدمات میں بریت
عدالتی ریکارڈ کے مطابق، عزیر بلوچ اب تک دو درجن سے زائد مقدمات میں بری ہو چکے ہیں، جن میں اغوا، قتل، دہشت گردی، اور اسلحہ رکھنے جیسے سنگین الزامات شامل تھے۔
گزشتہ برس 31 اکتوبر 2024 کو انسداد دہشت گردی عدالت نے بھی پولیس اہلکار سمیت چار افراد کے اغوا اور قتل کے مقدمے میں عزیر بلوچ، ریاض سرور اور شیر افسر کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا تھا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، فضائی تعاون کے فروغ پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل

کچے کے 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کا بڑا نتیجہ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں کی کرپٹو کرنسی چھیننے کا مبینہ واقعہ، عدالت کا انکوائری کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

دالبندین میں فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

نئی دہلی: گلوکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نظام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی، بہتری کے لیے مہلت دے رہی ہے: حسن مرتضیٰ
- 2 گھنٹے قبل

لنکا پریمیئر لیگ 2025 ملتوی، سری لنکن بورڈ کا ورلڈکپ پر مکمل توجہ دینے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

ہفتے میں صرف چند دن چہل قدمی، دل کے امراض سے بچاؤ میں مددگار ، تحقیق
- 4 گھنٹے قبل

نیشنل ورکشاپ بلوچستان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شرکا سے ملاقات سے انکار
- 6 گھنٹے قبل

عالمی عدالت انصاف: اسرائیل غزہ میں شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے
- 2 گھنٹے قبل








