’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ سے پہلی مرتبہ عام آدمی کو ریاست ماں کے جیسی ہونے کا حقیقی احساس ہوا،مریم نواز
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی چھت اپنا گھرپراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھر کا ہدف پورا ہونے پر اظہار تشکر کیا اور گھر بنانے والے تمام افراد کو مبارکباد دی


لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ سے پہلی مرتبہ عام آدمی کو ریاست ماں کے جیسی ہونے کا حقیقی احساس ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھر کا ہدف پورا ہونے پر اظہار تشکر کیا اور گھر بنانے والے تمام افراد کو مبارکباد دی۔
انہوں نے 10 ماہ میں ایک سال کا ہدف پورا کرنے پر ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی ٹیم کو شاباش دی،پروجیکٹ کے تحت کم آمدن والے ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرض کا ٹارگٹ مکمل کیا گیا۔
جبکہ اس منصوبے کے تحت اب تک ایک لاکھ 83 خاندانوں کو 120 ارب روپے کے قرض جاری کیے جا چکے ہیں جس کے تحت 22ہزار305 گھر آباد ہوئے اور 64ہزار190 گھر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئے۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ نے ہاؤسنگ کے شعبے میں نئی تاریخ رقم کر دی، غریب آدمی کو چھت ملنے کے خواب پورا ہونے پر اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ غریب آدمی کے لیے گھر کا خواب نواز شریف نے دیکھا، کاوشوں کی توفیق اللہ تعالیٰ نے ہمیں دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 10 ماہ میں ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کے لیے ایک لاکھ قرضوں کا شفاف اجراء قابل تقلید مثال ہے، 5 سال میں 5 لاکھ گھروں کا ہدف پورا کرنے کا عزم غیر متزلزل ہے۔
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 2 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 20 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 21 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 20 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 21 گھنٹے قبل






