Advertisement

کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

کراچی : شہر قائد میں عالمی وباء کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 23.6 ریکارڈ کی گئی ،کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 26th 2021, 12:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں 3 ہزار 91 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تو ان میں سے 725 کیسز مثبت رہے ہیں۔

کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 23.6 فیصد پر پہنچ گئی ہے اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر کیسز بھارتی قسم ڈیلٹا کے ہیں۔

کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کے باعث اسپتالوں پر پڑنے والے دباؤ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے،محکمہ صحت کے مطابق کورونا مریضوں کی تعداد جون 2021 کے مقابلے میں ریکارڈ سطح پر ہے۔

 

Advertisement
Advertisement