جی این این سوشل

تفریح

بھارتی اداکارہ کی گاڑی کو حادثہ

لاہور : بھارتی اداکارہ یاشیکا آنند کی گاڑی کو حادثہ،اداکارہ کوتشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی اداکارہ کی گاڑی کو حادثہ
بھارتی اداکارہ کی گاڑی کو حادثہ

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی گاڑی کو  حادثہ  ریاست تامل ناڈو  کے علاقے مہابالی پورم میں مشرقی ساحلی روڈ پر  پیش آیاہے۔

حادثے میں اداکارہ شدید زخمی ہوگئیں، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، جبکہ ان کے ہمراہ  موجود ان کی 28سالہ  دوست  ولی چیٹی بھوانی  موقع پرہی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے  مطابق گاڑی  میں  مزید دو افراد موجود تھے  جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ یا شیکا انند متعدد تامل فلموں میں  اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

علاقائی

گورنر سندھ سے ایرانی سفیر کی ملاقات،د و طرفہ تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پرچم کشائی کی اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر سندھ سے ایرانی سفیر کی ملاقات،د و طرفہ تعاون سیمت اہم امور پر تبادلہ خیال

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان  ملاقات میں  دوطرفہ تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پرچم کشائی کی اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایران سے تعلقات کو ہمیشہ فوقیت حاصل ہے، پاک ایران تعلقات سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی سیفر رضا امیری مقدم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی و دفاعی لحاظ سے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بنوں :سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 12 اہلکار شہید ، 6 خارجی ہلاک

صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی بنوں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنوں :سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 12 اہلکار شہید ، 6 خارجی ہلاک

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 12 فوجی جوان شہید  ہو گئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 خارجی دہشتگرد بھی مارے گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق 19 نومبر کو خوارج نے ضلع بنوں کے علاقے مالی خیل میں سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے خوارج کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو  ناکام بنا دیا۔

دہشتگردوں نے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر بارودی مواد سے بھری ہوئی  ایک گاڑی کو چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دیا،خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا ایک حصہ گر گیا اور ارد گرد کا انفرا اسٹرکچر بھی متاثر ہوگیا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق خودکش دھماکے کے نتیجے  میں 12 سیکیورٹی اہلکار  شہید ہوگئے، جن میں  10 سکیورٹی فورسز کے جوان اور2 فرنٹیئر کانسٹیبلری کے  اہلکار شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی شدید الفاظ میں مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارجی دہشت گردوں کے حملے میں 12  فوجی جوانوں کی شہادت پر  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت نے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور دہشت گردی کے واقعے میں شہادت پانے والے جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔ صدر مملکت نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 12 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فوجی جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے  6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشگردی کے خلاف شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو تا قیامت یاد رکھا جائے  گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ نبھائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت کا الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان

پنجاب   حکومت کی جانب سے  طلبہ کے لیے اعلان کردہ بائیکس کی تعداد 20 ہزارسے بڑھا کر 27 ہزار 200 کردی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت کا الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان

پنجاب حکومت نے الیکٹرک بائیکس کے لئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان کر دیا۔

حکومت پنجاب  کی جانب سے  طلبہ کے لیے اعلان کردہ بائیکس کی تعداد 20 ہزارسے بڑھا کر 27 ہزار 200 کردی گئی ہے، جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے الیکٹرک بائیکس کے لیے درخواست جمع کروانے والی ہر طالبہ کے لیے بائیک دینے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ  یتیم اسٹوڈنٹس کو بالکل فری بائیکس دی جارہی ہیں، بینک آف پنجاب نے 20 ہزار طلبہ و طالبات کو بائیک کے لیے قرض دینے کی منظوری دے دی۔

ترجمان کے مطابق طلبہ و طالبات میں ساڑھے سات ہزاربائیکس تقسیم کر دی گئی ہے،روزانہ کی بنیاد پر ڈیلیوری جاری ہے,پانچ ہزار سے زیادہ پیٹرول بائیکس کی ڈیلوری مکمل ہو چکی ہے، جبکہ ویٹنگ لسٹ میں 15 ہزار سے زیادہ سٹوڈنٹس موجود ہیں جنہیں بائیک کیلئےموقع دیا جائیگا

ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ مزید ساڑھے 6 ہزار الیکٹرک بائیکس کی فراہمی پر کام جاری ہے، تمام بائیکس پر 2 سال کی انشورنس و سروس فراہم کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll