سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے اردو سمیت متعدد زبانوں میں ایپ کی سہولت متعارف کرا دی
ایپ میں حرمین نمازوں کے اوقات، آئمہ حرمین و موذنین کا تعارف، قرآن کریم کے ڈیجیٹل نسخے، خطبات جمعہ اور حرمین شریفین میں ہونے والے درس کے علاوہ مسنون اذکار بھی دیے گئے ہیں


سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو خوشخبری سناتے ہوئے اردو سمیت متعدد زبانوں میں ایپ کی سہولت فراہم کر دی۔
سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین شریفین نے عمرہ زائرین کیلئے اردو سمیت متعدد زبانوں میں ڈیجیٹل رہنما ایپ ’’دلیل المصلی‘‘ کی سہولت فراہم کردی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق اس ڈیجیٹل رہنما ایپ کے ذریعے عمرہ زائرین کے لئے حرمین نمازوں کے اوقات، آئمہ حرمین و موذنین کا تعارف، قرآن کریم کے ڈیجیٹل نسخے، خطبات جمعہ اور حرمین شریفین میں ہونے والے درس کے علاوہ مسنون اذکار بھی دیے گئے ہیں۔
اس ایپ میں رمضان میں اعتکاف کے حوالے سے مکمل رہنمائی بھی دی گئی ہے، نماز کے اوقات سے متعلق ڈیجیٹل واچ کی سہولت بھی دی گئی ہے جس کے ذریعے ایک سے دوسری نماز کے درمیان وقت کی نشاندہی کی جاتی ہے۔
یہ ڈیجیٹل گائیڈ اردو، عربی، انگلش، ترکی، فرانسیسی، ملاوی اور انڈونیشیائی زبانوں میں ہے اس کے استعمال کو بھی انتہائی آسان رکھا گیا ہے۔ اس گائیڈ کو اپنے موبائل پر اسکین کرنے کیلئے حرمین شریفین میں مختلف مقامات پرکیو آر کوڈ موجود ہیں جنہیں سکین کرکے اپنے موبائل پر اس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 12 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 12 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 17 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 16 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل







