شائقینِ کرکٹ ایک بار پھر اوپننگ جوڑی صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان سے اچھی کارکردگی کی امیدن لگائے ہوئے ہیں

.jpg&w=3840&q=75)
لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قدافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس کے موقع پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ دوسرے میچ میں شاندار کامیابی سے ٹیم کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہے ہم کوشش کریں گے کہ جنوبی افریقی ٹیم کو کم سے کم اسکور تک محدود رکھا جا سکے۔
ٹاس کے موقع پر کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ پاکستانی اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو آرام دیا گیا جبکہ اسپنر عثمان طارق پاکستان کے لیے آج اپنا ٹی 20 ڈیبیو کریں گے۔
فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی بھی پاکستان کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے۔
دوسری جانب شائقینِ کرکٹ ایک بار پھر اوپننگ جوڑی صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان سے اچھی کارکردگی کی امیدن لگائے ہوئے ہیں،جبکہ بولنگ میں سلمان مرزا ، فہیم اشرف اور سے بہترین کارکردگی کی توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں مہمان جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے تھی، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز ٹیم کے 195 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 19ویں اوور میں 139رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
اِسی طرح لاہور میں جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں کے ہرا کر سیریز1-1برابر کرلی تھی۔

پی ٹی اےکا ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل
 

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر اہتمام انٹرا ائیرپورٹ کرکٹ ٹورنامنٹ،لاہور کی ٹیم چیمپئن قرار
- 8 منٹ قبل
 

وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق دفتر ڈی ائی جی انویسٹیگیشن لاہور میں کھلی کچہری کا انقعاد
- ایک گھنٹہ قبل
 

صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کا ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کا دعویٰ کر دیا
- 4 گھنٹے قبل
 

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے ٹکٹس پی سی بی کی ویب سائٹ پر دستیاب
- 6 گھنٹے قبل
 

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم رواں ماہ پارلیمنٹ سے منظور کروانے کا حتمی پلان تیار
- 2 گھنٹے قبل
 

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل
 

پنجاب حکومت کا منشیات ملزمان کے خلاف قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل
 

صدر زرداری کی تاجک ہم منصب سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات، تعاون اور باہمی امور پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل
 

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف پرڈیوسر ڈسٹری بیوٹر چودھری اعجاز کامران انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل
 

بابا گورونانک کا جنم دن، بھارت سے 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل
 
پہلے ون ڈے میں پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل
 











