27ویں آئینی ترمیم کا مقصد عدالتی اصلاحات اور آسان انصاف کی فراہمی ہے، وزیر قانون
سپریم کورٹ میں آئینی مقدمات صرف 6 فیصد ہیں، لیکن یہ عدالتی وقت کا 40 فیصد حصہ لے جاتے ہیں، ترمیم کے بعد عدلیہ کی خودمختاری بڑھے گی،اعظم نذیر تارڑ


اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کا مقصد عدالتی اصلاحات اور انصاف تک رسائی میں آسانی فراہم کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترمیم کے تحت وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی تجویز پارلیمان میں پیش کی گئی ہے، جو آئینی تنازعات اور مقدمات کے فیصلے کرے گی۔
وزیر قانون کے مطابق سپریم کورٹ میں آئینی مقدمات صرف 6 فیصد ہیں، لیکن یہ عدالتی وقت کا 40 فیصد حصہ لے جاتے ہیں۔ وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے سپریم کورٹ کے بوجھ میں کمی آئے گی اور مقدمات کی سماعت تیز ہوگی۔
مسودے کے تحت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان ججز کی ٹرانسفر کا اختیار سنبھالے گا اور وزیراعظم کا عمل دخل ختم کر دیا جائے گا۔ ہائی کورٹ کے ججز کو 2 سال کے لیے دوسرے صوبے میں بھیجا جا سکے گا، جبکہ جج کی رضا مندی کے بغیر 2 سال سے زائد تبادلہ نہیں ہو سکے گا۔
سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر قانون نے کہا کہ گزشتہ کئی دن سے 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بات ہو رہی ہے۔ آج وفاقی کابینہ نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا، تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آیا ہے، جس میں ہائیکورٹ سے ججز کے تبادلے کا اختیار جوڈیشل کمیشن کو دینے کی تجویز دی جا رہی ہے۔
وزیر قانون نے کہا کہ اسی طرح صوبائی کابینہ کے حجم میں اضافے کی تجویز بھی شامل ہے،انہوں نے بتایا کہ بل کو منظور یا مسترد کرنے کا اختیار اس ایوان کے پاس ہے، سروسز کے بارے میں بہت احتیاط سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔
ترمیم کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس اور ججز کے سینیارٹی اصول واضح کیے جائیں گے، اور اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت دیگر صوبائی ہائی کورٹس میں سینیارٹی تنازعات ختم ہوں گے،ان کا کہنا ہے کہ ترمیم کے بعد عدلیہ کی خودمختاری بڑھے گی، شفافیت میں اضافہ ہوگا اور وفاقی تنازعات کے فیصلے جلد ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ کے ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی لانے اور عدالتی نظام میں تاریخی اصلاح متوقع ہے۔

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 2 days ago

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 2 days ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 15 hours ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 15 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 16 hours ago

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 2 days ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 10 hours ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 2 days ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 15 hours ago

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 2 days ago






.webp&w=3840&q=75)
