اسلام آباد حملہ پوری قوم کیلئے ویک اپ کال ہے ، ریاست کو سنجیدہ ہو کر سوچنا ہو گا، وزیر دفاع
افغان حکومت سے کامیاب ڈائیلاگ کی تھوڑی سے امید تھی ، اس حملے کے بعد کابل کے حکمرانوں سے کامیاب مذاکرات کی امید رکھنا بے فائدہ ہے ، خواجہ آصف


اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد حملہ پوری قوم کیلئے ویک اپ کال ہے، ہمیں اندازہ تھا کہ ہم پر پریشر ڈالنے کے لیے اس قسم کی کوئی حرکت کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی تک دہشتگردی سرحدی علاقوں میں محدود تھی،افغانستان میں بیٹھے دہشتگردوں کی افغان حکومت پشت پناہی کر رہی ہے ، دہشتگردانہ حملے سے ہمیں پیغام دیا ہے کہ آپ کے تمام علاقے ہماری زد میں ہیں۔
صحافیوں سے گفتگومیں ان کا کہنا تھا کہ ہماری عوام اور افواج دہشتگردی میں قربانیاں دے رہے ہیں ، پاکستان دہشتگردانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دے گا ، دہشتگردانہ کارروائیاں نہ سرحدی اور نہ ہی شہری علاقوں میں برداشت کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا، افغان حکومت سے کامیاب ڈائیلاگ کی تھوڑی سے امید تھی ، اس حملے کے بعد کابل کے حکمرانوں سے کامیاب مذاکرات کی امید رکھنا بے فائدہ ہے ، ان حالات میں ریاست کو سنجیدہ ہو کر سوچنا ہو گا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ٹی ٹی پی ایک ایکسٹنشن ہے ان کے سارے چیلے کابل میں بیٹھے ہیں ، کابل حکومت کس طرح انکی ذمہ داری قبول نہیں کرسکتی ، میں سمجھتا ہوں کہ دہشتگردی کے خطرات پاکستان کے تمام شہروں میں موجود ہیں۔

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- ایک دن قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 17 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 17 گھنٹے قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- 2 دن قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- ایک دن قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 17 گھنٹے قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- 2 دن قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 16 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل








