لوئر دیر : وزیر اعلی سہیل آفریدی نے 40.8 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا
منصوبہ نہ صرف مقامی سطح پرروزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا بلکہ صنعتوں کی بحالی اورمعیشت کی مضبوطی میں بھی کلیدی کردارادا کرے گا، سہیل آفریدی


لوئر دیر: وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے لوئر دیر میں 40.8 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے لوئر دیر کا دورہ کیا اور منصوبے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صوبے کی پہلی پاور ٹرانسمیشن لائن بچھائی جا رہی ہے، جو 11 ہائیڈرو منصوبوں کی بجلی کی ترسیل ممکن بنائے گی۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت اپنے پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم کیلئے مکمل سپورٹ فراہم کرے گی، غیر ملکی انجینئرز کو خیبر پختونخوا کے دورے کیلئے این او سی جاری نہیں ہو رہے جس سے اربوں کے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ منصوبے سے 40.8 میگاواٹ صاف اورماحول دوست بجلی حاصل ہوگی جبکہ نیشنل گرڈ کوتجارتی بنیادوں پربجلی کی فراہمی بھی شروع ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ نہ صرف مقامی سطح پرروزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا بلکہ صنعتوں کی بحالی اورمعیشت کی مضبوطی میں بھی کلیدی کردارادا کرے گا، ان کے مطابق پراجیکٹ سے سالانہ 2.4 ارب روپے آمدنی متوقع ہے، جو صوبے کی معاشی حالت بہتر بنانے میں مدد دے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پن بجلی وسائل کو معاشی ترقی کی بنیاد بنانےکیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی پرکام کررہی ہے، صاف اور سستی توانائی کے منصوبے روزگار کے فروغ اور صنعتی ترقی میں اہم کردارادا کریں گے۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے این او سی نہ ملنے سے صوبے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مئی سے نومبر تک صوبائی حکومت کو ایک این او سی بھی جاری نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے 3 ہزار ارب روپے وفاق کے ذمے واجب الادا ہیں، یہ نقصان صرف خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا نقصان ہے، بانی نے منصوبے عوام کیلئے شروع کیے، یہ سوچے بغیر کہ افتتاح کے وقت حکومت کس کی ہوگی۔

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت
- 5 گھنٹے قبل

بگ بیش لیگ:سست ترین بیٹرزمیں محمد رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں
- 5 گھنٹے قبل

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے جو جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی،پرویز الہیٰ
- 8 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سندھ حکومت کا آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کی مالی ا مداد کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرادی
- 4 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی
- 5 گھنٹے قبل

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
- 7 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت
- 7 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکار گھر کے سامنے شہید
- 2 گھنٹے قبل

صدرمملکت ، وزیراعظم کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی
- 8 گھنٹے قبل












