اس فیچر کا مقصد برانڈز اور کریٹیرز کو اپنے فالوورز کے ساتھ ایک جگہ مواد شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے


ٹک ٹاک نے ایک نیا فیچر بلیٹن بورڈ متعارف کرایا ہے۔
اس فیچر کا مقصد برانڈز اور کریٹیرز کو اپنے فالوورز کے ساتھ ایک جگہ مواد شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے، یہ بنیادی طور پر انسٹا گرام کے براڈ کاسٹ چینلز جیسا فیچر ہے۔
انسٹا گرام کے براڈ کاسٹ چینلز کی طرح صرف کریٹیر ہی کسی ٹک ٹاک بلیٹن بورڈ پر میسجز پوسٹ کرسکے گا جبکہ فالوورز محض ایموجیز کے ذریعے ری ایکشن ظاہر کرسکیں گے۔
بلیٹن بورڈز میں کریٹیرز ٹیکسٹ، امیج اور ویڈیوز پوسٹس کرسکیں گے۔ یہ فیچر 18 سال یا اس سے زائد عمر کے ان صارفین کو دستیاب ہوگا جن کے فالوورز کی تعداد کم از کم 50 ہزار ہوگی۔
اس فیچر کا مقصد کریٹیرز اور کمپنیوں کے لیے اپنے فالوورز سے نیوز اور اپ ڈیٹس کو شیئر کرنا آسان بنانا ہے جبکہ وہاں وہ اپنا خصوصی مواد بھی پوسٹ کرسکیں گے۔ یعنی صارفین کوئی اپ ڈیٹ اسٹوری یا معمول کی ٹک ٹاک پوسٹ کی بجائے اسے بلیٹن بورڈ پر شیئر کرسکیں گے جو صرف ان کے فالوورز تک محدود ہوگی۔
اس فیچر کی آزمائش جون 2025 سے ہو رہی تھی اور اب جاکر اسے متعارف کرایا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق بلیٹن بورڈ پر تمام مواد کو کمیونٹی گائیڈلائنز کے اصولوں کا خیال رکھنا ہوگا۔کمپنی نے بتایا کہ کریٹیرز اپنے ان باکس پر جاکر بلیٹن بورڈ کو قائم کرسکتے ہیں۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا ملکی دفاعی صنعت پر شدید عدم اعتماد کا اظہار
- 4 hours ago

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل میچ کے دوران انجری کے باعث اسپتال منتقل
- 6 hours ago

غیر قانونی امیگریشن قطعاً برداشت نہیں ، بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں، محسن نقوی
- 6 hours ago

ایران کے بعد روس کی بھی پاک افغانستان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش
- 8 hours ago

سعودی عرب کی مختلف امراض میں مبتلا افراد پر حج کرنے پر پابندی، ڈپورٹ کرنے کی پالیسی بھی لاگو
- 2 hours ago

آخری ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 3 hours ago

اسرائیلی فورسز نے تاریخی ابراہیمی مسجد کو کرفیو لگا کر غیر قانونی آبادکار یہودیوں کیلئے کھول دیا
- 7 hours ago

پنجاب حکومت کی وارننگ کے باعث نصف سے زائد شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کردیا
- 4 hours ago

پنجاب بھر میں اسموگ کی شدت میں پھر اضافہ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں بھی دوسرے نمبر پر آ گیا
- 8 hours ago

بھارت کے خلاف جبگ میں فتح اللہ کی طرف سے نصیب ہوئی، فیلڈ مارشل
- an hour ago

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے لیے اسمبلی کا اجلاس کل طلب
- 9 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 6 روپے کا اضافہ
- 8 hours ago















