بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف تیسرےمیچ کے 21 ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ اسٹمپس کو مارا تھا جو کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی ہے


دبئی : کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم پر جرمانہ عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے بازبابر اعظم آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔
بابر اعظم کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے 21 ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ اسٹمپس کو مارا تھا جو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی ہے۔
علاوہ ازاں بابر اعظم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔
دوسری جانب بابر اعظم نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری علی نقوی کی جانب سے تجویز کردہ سزا قبول کرلی، اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
آن فیلڈ امپائرز ایلکس وارف اور راشد ریاض، تھرڈ امپائر شرف الدولہ ابن شاہد اور فورتھ امپائر فیصل آفریدی نے بابراعظم کے خلاف چارج عائد کیا تھا۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 5 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 12 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 6 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل






