پی ٹی اے نےغیر رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے وارننگ جاری کر دی
یہ ڈیوائسز نہ صرف بلاکنگ کے خطرے میں ہوتی ہیں بلکہ ان کے استعمال سے صارفین کی کنیکٹیویٹی بھی متاثر ہو سکتی ہے،پی ٹی اے


اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے غیر رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایسے فون کسی بھی وقت نیٹ ورک سے بلاک ہو سکتے ہیں، کیونکہ ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کے تحت صرف وہی ڈیوائسز چل پاتی ہیں جو باضابطہ طور پر رجسٹرڈ ہوں۔
حکام کے مطابقملک میں غیر رجسٹرڈ موبائل فون عام طور پر کم قیمت پر دستیاب ہوتے ہیں کیونکہ ان پر ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی ادا نہیں کی جاتی، اسی لیے کم آمدنی والے صارفین انہیں خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
تاہم، پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ یہ ڈیوائسز نہ صرف بلاکنگ کے خطرے میں ہوتی ہیں بلکہ ان کے استعمال سے صارفین کی کنیکٹیویٹی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق صارفین *#06# ڈائل کر کے اپنے فون کا 15 ہندسوں پر مشتمل آئی ایم ای آئی نمبر حاصل کریں اور پھر اسے پی ٹی اے کی ویب سائٹ یا 8484 پر ایس ایم ایس کر کے اسٹیٹس چیک کریں۔
اتھارٹی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ بلاک ہونے سے قبل ہی اپنی ڈیوائسز رجسٹر کروا لیں تاکہ نیٹ ورک کا استعمال بغیر رکاوٹ جاری رہے۔
پی ٹی اے نے مزید کہا ہے کہ ذمہ دار ڈیجیٹل صارف کی حیثیت سے صرف منظور شدہ اور رجسٹرڈ موبائل فون ہی استعمال کیے جائیں، تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری
- 9 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 گھنٹے قبل

کتاب " حیرت انگیز فضل "کی تقریب رونمائی ، طلبہ، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پچ فیسٹ کا شاندار انعقاد
- 6 گھنٹے قبل

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 6 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 12 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا
- 9 گھنٹے قبل

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- 11 گھنٹے قبل

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 12 گھنٹے قبل











.jpg&w=3840&q=75)

.webp&w=3840&q=75)

