Advertisement
پاکستان

مغربی کنارے اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی کارروائیاں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں ، دفتر خارجہ

کستان اسرائیلی قابض افواج اور انتہاپسند آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف کارروائیوں کی سخت مذمت کرتا ہے،دفتر خارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 25 days ago پر Nov 18th 2025, 5:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مغربی کنارے اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی کارروائیاں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں ، دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کیخلاف قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اسرائیلی قابض افواج اور انتہاپسند آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف کارروائیوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجدِ اقصیٰ کے صحن میں بار بار دھاوا بولنا ، عبادت گزاروں کو اشتعال دلانا اور انتہا پسندانہ اقدامات بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقدس مقامات کا تقدس بین الاقوامی قانون اور تاریخی حیثیت کے مطابق محفوظ بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement