Advertisement
تجارت

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

منصوبے کے تحت 500 کلو واٹ کی 290 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی جو اسلام آباد سے فیصل آباد تک گرڈ کو اپ گریڈ کرے گی،اعلامیہ

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 20th 2025, 2:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک : ایشیائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی) نے پاکستان میں کلین انرجی ٹرانسمیشن پروجیکٹ کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ایشیائی بینک کے اعلامیے کے مطابق منصوبے کے تحت 500 کلو واٹ کی 290 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی جو اسلام آباد سے فیصل آباد تک گرڈ کو اپ گریڈ کرے گی۔

اس کے علاوہ اسلام آباد اور فیصل آباد کے اہم گرڈ اسٹیشنز اور ان سے جڑی بنیادی تنصیبات کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جس سے ان علاقوں میں بجلی کے بار بار بند ہونے کے مسائل میں بھی نمایاں کمی کا امکان ہے۔

اے ڈی بی کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے کے مطابق اس اقدام سے درآمدی فیول پر انحصار کم ہو گا اور توانائی کی سکیورٹی میں بہتری آئے گی۔

ایشیائی بینک کے مطابق پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد صارفین کو سستے نرخوں پر بجلی فراہم کی جا سکے گی اور شمال سے جنوب کی جانب توانائی کے شعبے کے مسائل بھی حل ہوں گے۔

اس حوالےسے ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی اور کلین انرجی کے فروغ میں ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔

Advertisement
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 2 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 3 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 دن قبل
Advertisement