Advertisement
پاکستان

مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ناممکن ہے،وزیر خارجہ

اقوام متحدہ کے اصولوں کی پاسداری پاکستان کی اولین ترجیح ہے، کچھ عناصر خطے کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، غزہ میں مظالم کو فوری بند ہونا چاہیے ،اسحاق ڈار

GNN Web Desk
شائع شدہ 22 days ago پر Nov 21st 2025, 6:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ناممکن ہے،وزیر خارجہ

برسلز:وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ناممکن ہے

تفصیلات کے مطابق بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ’یورپی یونین انڈوپیسفک وزارتی فورم‘ سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت دنیا کا نقشہ بدل رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اصولوں کی پاسداری پاکستان کی اولین ترجیح ہے، کچھ عناصر خطے کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، غزہ میں مظالم کو فوری بند ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون ضروری ہے، تقسیم اور طاقت کی دوڑ خطے اور دنیا کے لیے خطرہ ہے۔

فورم سے خطاب میں نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تقسیم اور طاقت کی دوڑ خطے اور دنیاوی کے لئے خطرہ ہے، مقبوضہ کشمیر کے تنازع کے پر امن حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

قبل ازیں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈے فل سے ملاقات کی اور دفاع، سیاسی، اقتصادی، تجارتی و سرمایہ کاری اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement