ضمنی انتخابات: وزارت داخلہ نے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کی تعیناتی کا آرڈر جاری کر دیا
22 تا 24 نومبر کے دوران ضابطہ فوجداری کے مطابق کسی بھی خلاف ورزی، ہنگامی صورتحال یا جرم کے ارتکاب کی صورت میں خلاصہ کارروائی عمل میں لا سکیں گے،نوٹیفکیشن


اسلام آباد: وزارت داخلہ نے 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے پاکستان آرمی، سول آرمڈ فورسز اور مقامی پولیس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ الیکشن کمیشن نے نامزد عسکری و سول افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی تفویض کردیے۔
جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضمنی الیکشن کے دن سے عام فورسز دوسرے درجے پر بطور کوئیک ری ایکشن فورس تعینات رہیں گی۔ ضمنی الیکشن کے دن پاکستانی فوج بطور کوئیک ری ایکشن فورس تیسرے درجے پر تعینات رہیں گی۔
علاوہ ازاں لیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ای سی پی نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 218(3) اور آرٹیکل 220 کے تحت حاصل اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے 23 نومبر 2025 کو منعقد ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی اور نظم و نسق یقینی بنانے کے لیے پاکستان آرمی، سول آرمڈ فورسز اور مقامی پولیس کی کثیر سطح پر تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 22 تا 24 نومبر کے دوران پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو اسٹینڈ بائی/ ریسپانس موڈ میں تعینات کیا جائے گا، رینجرز کو فوری ردعمل یونٹس کے طور پر تیسری دفاعی پرت میں خدمات فراہم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میںمزید کہا گیا ہے کہ 22 تا 24 نومبر کے دوران ضابطہ فوجداری کے مطابق کسی بھی خلاف ورزی، ہنگامی صورتحال یا جرم کے ارتکاب کی صورت میں خلاصہ کارروائی عمل میں لا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعینات فورسز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعات 4 اور 5 کے تحت مکمل اختیارات حاصل ہوں گے تاکہ انتخابی دنوں کے دوران کسی بھی قانون شکن سرگرمی، ہنگامہ آرائی یا رکاوٹ کو بروقت اور مؤثر انداز میں روکا جا سکے۔
فورسز کی تعیناتی PP-115 فیصل آباد، PP-116 فیصل آباد، PP-269 مظفرگڑھ، NA-185 ڈیرہ غازی خان، NA-18 ہری پور، PP-73 سرگودھا، NA-96 فیصل آباد، NA-104 فیصل آباد، این اے143 ساہیوال، PP-98 فیصل آباد، PP-203 ساہیوال، NA-129 لاہور اور PP-87 میانوالی پر ہو گی ۔
وفاقی وزیر داخلہ نے جدید ترین مانیٹرنگ نظام ”شکرا“ کا افتتاح کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- ایک دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا جیم اسٹون انڈسٹری کے فروغ اور برآمدات بڑھانے پر زور
- 8 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- 2 دن قبل
ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑجواب دےگا: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
- 6 گھنٹے قبل

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
- ایک دن قبل

پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ
- ایک دن قبل

اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، سہیل آفریدی
- ایک دن قبل

پاکستانی طالبہ نے ہاؤسٹن میں COPERNICUS VII میں فزکس اور ایسٹرونومی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
- 3 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل









