عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چوہدری، شبلی فراز، علی امین گنڈاپور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں،ذرائع


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے ایگزیٹ کنڑول لسٹ ( ای سی ایل ) میں ڈالتے ہوئے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے، 9 مئی فسادات کے تناظر میں نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے فہرست سمیت وفاقی حکومت کو سفارش بھجوائی تھی جس کے بعد ای سی ایل کمیٹی نے سفارشات وفاقی حکومت کو منظوری کے لیے بھیجیں۔
عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چوہدری، شبلی فراز، علی امین گنڈاپور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔
اسی طرح فہرست میں پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب کا نام بھی شامل ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، طاہر صادق، راجہ بشارت اور وارث قیوم سمیت دیگر کے بھی بیرون ملک جانے پر پابند عائد کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت سے 132 نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔

بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ
- 3 hours ago
پاکستان میں جاسوسی کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال ہورہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
- 4 hours ago

اولمپیئن ایتھلیٹ عبدالرشید دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 6 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 hours ago

پی ٹی آئی سیاست کریں لیکن ملک دشمنی نہ کریں،اداروں کے خلاف نازیبا گفتگو پر جواب آنا ایک فطری عمل ہے،وزیر دفاع
- 6 hours ago

پنجاب میں ترقی کا سفر نواز شریف کی قیادت میں شروع ہوا، سب سے بڑا کارنامہ ایٹمی قوت بنانا ہے،وزیر اعظم
- 6 hours ago

ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5بھارتی اسپانسرڈ خارجی جہنم واصل
- 2 hours ago

ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کیلئے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- 5 hours ago

پریٹوریا میں ہاسٹل پر مسلح افراد کا حملہ،فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 5 hours ago

بلوچستان : کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 100 علیحدگی پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے
- 4 hours ago

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 9 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
- 6 hours ago

اسلام آباڈ سکوٹی حادثہ:جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا
- an hour ago




.jpg&w=3840&q=75)





.jpg&w=3840&q=75)
