Advertisement
علاقائی

خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 دسمبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج ہلاک کر دیئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 گھنٹے قبل پر دسمبر 14 2025، 11:12 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند،  بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی ۔14دسمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 دسمبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج ہلاک کر دیئے۔

خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔اسی طرح ضلع بنوں میں ایک اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مزید 6 خوارج کو مؤثر کارروائی کے ذریعے ہلاک کر دیا۔

علاقے میں کسی بھی دیگر بھارتی حمایت یافتہ خارجی کی موجودگی کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے مطابق دہشت گردی کے خلاف بلا تعطل کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

Advertisement