جی این این سوشل

پاکستان

مریم نواز کورونا وائرس کا شکار

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مریم نواز کورونا وائرس کا شکار
مریم نواز کورونا وائرس کا شکار

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ   پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے ۔جس کے بعد انھوں نے خود کو کورنٹین کر لیا ہے۔ مریم نواز شریف سمیت تمام  مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔

مزید پڑھیں : پی پی38 ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی امیدوار نے میدان مار لیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 46 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4119کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار133ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10لاکھ15ہزار827ہوگئی ہے ۔

موسم

لاہور میں دھند اور سموگ کا راج برقرار، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

باغوں کے شہر لاہور کا اے کیو آئی 780 ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں دھند اور سموگ کا راج برقرار، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ کا راج برقرار ہے جبکہ لاہور آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔

باغوں کے شہر لاہور کا اے کیو آئی 780 ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1404، امریکن کونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 826 جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 916 ریکارڈ کیا گیا۔

سموگ سے نمٹنے کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن انسٹال کر دیئے گئے، گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں سموگ کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے 799 اے کیو آئی کے ساتھ ملک بھر کے شہروں میں ملتان کا پہلا نمبر ہے جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور میں بھی فضا زہر آلود ہے۔

ادھر سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں آج بارش کا امکان ہے، بھکر ، لیہ اور ڈی جی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی توقع ہے جس سے سموگ میں کمی متوقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری  جواب طلب کر لیا

اگر بھارت پاکستان آنے کے لیے نہ مانا تو چیمپئنز ٹرافی میں 9 ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آ نے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری  جواب طلب کر لیا

عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات طلب کرلیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی سے بھارتی خط کی تحریری کاپی مانگی تھی جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو پاکستان نہ جانے بارے زبانی آگاہ کیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اب عالمی کرکٹ کوسنل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو تحریری وجوہات بیان کرنے کا کہا ہے، پاکستان تحریری وجوہات ملنے پر ان کے حق میں ٹھوس شواہد مانگ سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق انڈین بورڈ کو پاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی، آئی سی سی کو وجوہات کا جائزہ لے کر بھارت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق انڈین بورڈ کو پاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی، آئی سی سی کو وجوہات کا جائزہ لے کر بھارت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔

پاکستان نہ جانے کی وجوہات جائز نہ ہوئیں تو بھارتی ٹیم کو آنے کا کہا جائے گا، بھارت نہ مانا تو چیمپئنز ٹرافی میں 9 ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو گا، آئی سی سی نے ٹرافی کے نشریاتی حقوق، اشتہارات اور سپانسرشپ سے کمائی کرنی ہے، پاک بھارت میچز نہ ہونے سے انڈین بورڈ کے نقصان کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالرز ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوزی لینڈ کیلئے 18 برس کھیلنا ایک اعزاز ہے، ٹم ساؤتھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

اپنی رٹائرمنٹ کے اعلان پر ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کیلئے 18 برس کھیلنا ایک اعزاز ہے،  نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنا شروع سے خواب تھا۔

کیوی فاسٹ بولر کی رٹائرمنٹ کے اعلان پر نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ کا کہنا تھا کہ ٹم ساؤتھی کا کیرئیر شاندار رہا ریکارڈز ان کے بارے میں سب کچھ بتا رہے ہیں، انہوں نے نیوزی لینڈ کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ٹم ساؤتھی آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہملٹن میں آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے تاہم نیوزی لینڈ نے اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تو بھی وہ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ٹم ساؤتھی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد اپنے وائٹ بال کیرئیر کے حوالے سے بھی فیصلہ کریں گے۔

ٹم ساؤتھی اب تک 104 ٹیسٹ میچز میں 385 وکٹیں  جبکہ 161 ون ڈے میچز میں 221 اور 126 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 164 وکٹیں حاصل حاصل کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ  نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر سے ہملٹن میں شروع ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll