جی این این سوشل

پاکستان

پی پی38 ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی امیدوار نے میدان مار لیا

سیالکوٹ: غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار 60588 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی پی38 ضمنی الیکشن:  پی ٹی آئی امیدوار نے میدان مار لیا
پی پی38 ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی امیدوار نے میدان مار لیا

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے امیدوار احسن سلیم بریار  60588 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں ،پاکستان  مسلم لیگ ن کے طارق 53471 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  کے امیدوار احسن سلیم بریار نے 7117 کی برتری کے ساتھ میدان مار لیا ہے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کورونا وائرس کا شکار

خیال رہے کہ2018 کے عام انتخابات کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن نے یہ سیٹ 57ہزار 636 ووٹ لیکر اپنے نام کی تھی ، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چالیس ہزار پانچ سو پچھتر ووٹ حاصل کرسکے تھے ۔جبکہ   یہ سیٹ پاکستان لیگ نے کے رکن پنجاب اسمبلی خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ۔

تفریح

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شوچھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی

سابق کرکٹر نوجوت سدھو5 سال بعد دوبارہ کپل شرما شو میں نظر آئیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شوچھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی

ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کا شمار بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شوز میں ہوتا ہے، شو نیٹ فلکس پر منتقل ہونے سے قبل ہی سدھو نے شو چھوڑ دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے سے متعلق سدھو کے ایک بیان نے بھارت میں ہنگامہ کھڑا کردیا تھا اور انتہا پسندہندؤں نے ان کے خلاف مظاہرے شروع کردیے تھے جس کے بعد سدھو کو کامیڈی شو سے نکالنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

ہندو انتہا پسندوں کےاس رویے اور  احتجاج پر  شو کی انتظامیہ نے سدھو کو شو سے علیحدہ کردیا تھا، سدھو کے بعد ان کی کرسی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے سنبھالی اور اب تک وہ ہی کپل کے ساتھ شو میں شریک ہیں۔

سدھو  2019 تک اس شو کا اہم حصہ رہے ہیں جس میں وہ اپنے قہقہوں کے ساتھ برجستہ جملوں اور شاعری سے شو میں چار چاند لگاتے رہے۔

تاہم اب 2019 میں شو چھوڑنے کے پانچ سال سے زائد عرصے کے بعد سابق کرکٹر ایک خصوصی ایپی سوڈ کے لیے دی گریٹ کپل شو میں نظر آئیں گے جہاں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں سدھو نے کہا کہ جب وہ کپل شو میں کام کررہے تھے تو اس کے کئی ورژنز میں کپل کے ساتھ تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ کپل شو ایک گلدستے کی طرح ہے، جس میں رکھے ہر پھول نے اپنی اپنی محںت اور توجہ شامل کی ہے۔

اپنے دیے گئے انٹرویو میں نووجوت سنگھ سدھو نے  کہا میں نے شو اسی لیے چھوڑا تھا کہ کچھ سیاسی وجوہات تھیں جس کے حوالے سے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، اسی لیے میں نے شو چھوڑ دیا تھا۔

سدھو کا کہنا تھاکہ سیاسی وجوہات کے علاوہ کچھ اور بھی وجہ تھی جس کی وجہ سے مجھے یہ پروگرام چھوڑنا پڑا، کپل ایک ذہین اور کامیاب انسان ہے، میں چاہتا ہوں کہ جیسے ماضی میں ہم ساتھ تھے ویسے ہی دوبارہ سب ساتھ ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب میں دھند اور سموگ کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر

مختلف ایئرپورٹس پر 11 پروازیں منسوخ جبکہ 53 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں دھند اور سموگ کے باعث فلائٹ آپریشن  شدید متاثر

پنجاب میں شدید دھند اور سموگ کے باعث مختلف ائیرپورٹس کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے جس کے باعث 11 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

پنجاب میں دھند سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے جس کے باعث 11 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور 3 کو متبادل ائیرپورٹس پر اتارا گیا جب کہ 53 پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔ 

کراچی سے فیصل آبادکی دو پروازیں، لاہور کوئٹہ کی دو پروازیں، جدہ سے لاہور کی پرواز، مسقط سے سیالکوٹ کی دو پروازیں اور اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں بھی مسنوخ کردی گئیں۔

دوحہ سے ملتان کی پرواز کو اسلام آباد اتارا گیا اور بعد ازاں موسم ٹھیک ہونے پر پرواز کو  واپس ملتان لایا گیا، جدہ سے لاہور کی پرواز کو بھی اسلام آباد اتار لیا گیا جب کہ دمام سے سیالکوٹ کی پرواز لاہور ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور سے کوالالمپور کی پرواز،لاہور سے بینکاک کی پرواز بھی آج صبح تک ٹیک آف نہ کرسکی جب کہ کراچی اسلام آباد کے مابین 7 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

کراچی لاہور کی 5 پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں، لاہور ائیرپورٹ پر آمد و روانگی کی 19 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جب کہ لاہور سے دبئی اور ابوظبی کی 3 پروازوں کی روانگی میں 6 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان ریلویز نے کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرینیں بحال کر دیں

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کے بعد ٹرین سروس معطل کی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ریلویز نے کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرینیں  بحال کر دیں

پاکستان ریلویز نے کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین رابطہ بحال کر دیا، کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کے بعد ٹرین سروس معطل کی گئی تھی۔

سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے بتایا کہ آج جعفر ایکسپریس مقررہ وقت پر کوئٹہ سے روانہ کر دی گئی ہے، بولان میل بھی اپنے مقررہ ایام میں ٹائم ٹیبل کے مطابق چلے گی، فیصلہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد مسافروں کی سہولت کے لیے کیا گیا۔

یاد رہے کہ محکمہ ریلویز نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کے بعد امن و امان کے پیش نظر دیگر شہروں کے لیے ٹرین سروس معطل کی تھی۔

9 نومبر بروز ہفتے کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے میں 28 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll