اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 12 لوکل دوا سازکمپنیز کے لائسنس معطل کردیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کی 5،بلوچستان کی ایک دوا ساز کمپنی کا لائسنس معطل، خیبرپختونخوا کی 5، اسلام آبادکی ایک دواساز کمپنی کا لائسنس معطل جبکہ پنجاب کی 2، سندھ 2، اسلام آباد کی ایک فارما کمپنی کا لائسنس منسوخ کیا گیا ہے ۔
سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم روف کا کہنا ہے کہ فارما کمپنیز کے خلاف ایکشن ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت لیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دوا ساز کمپنیز نے گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹس کی خلاف ورزی کی، دواساز کمپنیز کے خلاف کارروائی فیلڈ ٹیمز کی سفارش پر کی، انسپکشن میں کمپنیز غیر معیاری دوا سازی کی مرتکب پائی گئیں تھیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں عالمی معیار کی دواسازی، دستیابی اولین ترجیح ہے، ڈریپ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر آپریشن جاری رہے گا ۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

