Advertisement
علاقائی

ویٹرنری یونیورسٹی کاسولہواں کانووکیشن:1,750 طلبہ کو ڈگر یا ں اورپوزیشن ہولڈرز63 طلبہ کو میڈلز د یئے گئے

یونیورسٹی نے اعلی تعلیمی معیار،تحقیق اور وسا ئل کو برؤ ے کار لا کر طلبہ کی ویٹر نری ایجوکیشن میں مہارتو ں کو اُ جا گر کر نے میں ہمیشہ مثا لی کردار ادا کیا،وائس چانسلر

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 days ago پر Dec 18th 2025, 9:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ویٹرنری یونیورسٹی کاسولہواں کانووکیشن:1,750 طلبہ کو ڈگر یا ں اورپوزیشن ہولڈرز63 طلبہ کو میڈلز د یئے گئے

لاہور: یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے سولہو یں کانووکیشن کا انعقاد گذ شتہ روز ہوا۔ جس کی صدارت صو با ئی وزیر قانون را نا محمد اقبال خان نے کی جبکہ ممبر صو بائی اسمبلی مس شگفتہ فیصل، سیکر ٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیو یلپمنٹ ڈیپا رٹمنٹ پنجاب احمد عزیز تا رڑ،ویٹر نری یونیورسٹی کے وائس چانسلرمیری ٹوریئس پرو فیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز)سمیت سینڈیکیٹ ممبران، مختلف یو نیور سٹیو ں کے پرو فیسرز، پو لٹر ی، ڈیر ی، فوڈ، میٹ اور فارما سو ٹیکل صنعتوں کے نمائندوں، سٹیک ہولڈرز، طلبہ وا سا تذہ کی بڑی تعداد اُس مو قع پر موجودتھی۔

کا نو و کیشن میں 1,750گر یجو یٹ طلبہ کو ڈ گر یاں دی گئیں جن میں سے 357ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیس, 734 بی ایس آنر ز، 357 ڈاکٹر آف فار میسی،66بی بی اے آنرز، 55پی ایچ ڈی اور436 ایم فل کی ڈ گر یا ں طلبہ و طالبا ت نے و صو ل کیں جبکہ پوزیشن حا صل کر نیوا لے63 طلبہ کو میڈل بھی د یئے گئے۔

  
اُس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے صو با ئی وزیر قا نو ن را نا محمد اقبال خان نے ڈگر یا ں اور میڈ ل حا صل کر نے والے طلبا و طالبا ت،ان کے والدین اور اساتذہ کرام کو مبا ر کبا د پیش کی نیز انہوں نے طلبہ کو پوری محنت اورلگن کے ساتھ ملکی تر قی میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کی تلقین بھی کی۔

اُنہو ں نے کہا کہ کامیاب طلبہ اپنے والدین اوریونیورسٹی کے لیئے فخر ہیں اور ملک کے لیئے ایک قیمتی اثا ثہ ہیں اور والدین کی قر با نیاں اپنے بچو ں کے روشن مستقبل کے حوا لے سے قابل ستا ئش ہیں۔اُنہو ں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اورپاکستانی مویشی اپنی خصو صیات کے لحا ظ سے دنیا بھر میں اعلی ترین ما نے جا تے ہیں نیز کہا کہ خدا نے پاکستان کو اعلی معیار کی نیلی راوی بفلو اور ساہیوال نسل کی گائے سے نوا زہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا ویٹرنری یونیو رسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی قیادت میں نما یاں تر قی کر رہی ہے نیز ان کی کامیابیو ں کو بھی سرا ہا۔احمدعزیزتا رڑ نے ویٹر نری یونیورسٹی کے طلبہ کو کامیابی کے ساتھ ڈگر یا ں مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی نیز کہا کہ زندگی میں کامیاب ہونے کے لیئے پوری محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔     

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے اپنے خطا ب میں حا ضرین کو یونیورسٹی کی تعلیمی،تحقیقی، کلینیکل سر وسز،کمیو نٹی سروسز، ایکسٹینشن پرو گرامزاور پاکستان بھر کی جامعات میں ویٹر نری یو نیور سٹی کی مو جودہ پوزیشنز،کا میا بیو ں اور اس کی143 سا لہ تا ریخی اہمیت کے بارے میں تفصیلی بتا یا۔

ڈاکٹریونس نے کہا کہ ویٹرنری یونیورسٹی نے اپنی اعلی تعلیمی معیار،تحقیق اور وسا ئل کو برؤ ے کار لا کر نو جوان نسل کی ویٹر نری ایجوکیشن میں مہارتو ں کو اُ جا گر کر نے میں ہمیشہ اپنا مثا لی کردار ادا کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ویٹر نری یو نیور سٹی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق 601-800 دنیا کی بہتر ین جا معا ت میں شامل ہے جبکہ ٹائمز ہا ئیر ایجو کیش ایشیا رینکنگ میں 301-350  پرہے۔

پروفیسر یونس نے مزید کہا کہ انٹر ڈسپلنری سائنس رینکنگ 2026 میں ویٹر نری یونیورسٹی  پبلک سیکٹر کی جامعات میں اس وقت پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان کی پبلک و پرا ئیو یٹ سیکٹر کی تمام جامعا ت کی فہرست میں چوتھے نمبر پر جبکہ گلو بلی 155 پرہے۔

انہو ں نے کہا کہ و یٹر نری یونیورسٹی نے کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق ویٹر نری سائنس کے مضمون میں 51-100 کی پوزیشن حا صل کی ہے جبکہ ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کی سپو رٹس رینکنگ میں بھی یونیورسٹی پاکستان کی دس بہترین جامعات میں اپنا نمایاں مقام رکھتی ہے۔

انہو ں نے بتا یا کہ اس وقت یونیورسٹی میں 79 مختلف نو عیت کے پروفیشنل ڈگری پروگرام جن میں 19 انڈر گر یجو یٹ،34ایم فل اور26 پی ایچ ڈی پروگرامزشامل ہیں پڑ ھا ئے جا رہے ہیں جن میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے گیا رہ ہزارسے زا ئد طلبہ علم حا صل کر رہے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ یونیورسٹی نے اس سال 1946ہونہار طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر 129.15ملین روپوں کی سکا لرشپس دیں ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ یو نیور سٹی میں اساتذہ 411.367ملین روپوں سے زا ئد مالیت کے52 تحقیقی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر یونس نے کہا کہ یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران نے پچھلے ایک سال میں 600سے زا ئد تحقیقی مقا لے لکھے ہیں جس سے یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کو فرو غ ملاہے نیز پروفیسر یونس نے کہا کہ منہ کھر اور لمپی سکن ویکسین کی تیا ری، پولٹری کے لیئے اینٹی با ئیو ٹکس کے متبا دل، باولہ پن کو قا بو کرنے، ویکسین کے بعد مد افعتی رد عمل کا پتہ لگانے کے لیئےElisa Kit کی تیا ری،ان وٹرو فر ٹیلا ئزیشن کے زریعے لائیو سٹاک ری پرو ڈکشن، مچھلی کے گوشت اور اس سے بنی غذا ئی مصنو عات کی پا ئیدار پیدا وار اور ویلیو ایڈد مچھلی کے بائی پرو ڈکٹس میں اضا فہ اورچچڑو ں سے پھیلنے والی بیما ریو ں کو کنٹرول کر کے فو ڈ ان سیکیو رٹی کا حل یونیورسٹی کے چند اہم تحقیقی پرا جیکٹس میں شامل ہیں۔

پروفیسر یونس نے کہا کہ یونیورسٹی میں 3.589 ارب روپے مالیت کے پانچ تر قیا تی منصو بو ں پر کام کیا جا رہا ہے، ان میں سے 303.92  ملین کے دو منصو بے یونیورسٹی نے اپنے وسا ئل سے جبکہ دیگر کو ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن اسلام آ باد اور حکو مت پنجاب نے سپا نسر کیا ہے۔

انہو ں نے بتا یا کہ حا ل ہی میں ویٹر نری یونیورسٹی نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے راوی کیمپس پتو کی میں تعلیمی بلاک سے متعلقہ سہو لیات کی فرا ہمی کے لیئے1465.8ملین کا تر قیا تی منصو بہ حا صل کیا ہے نیز کہا کہ ان منصو بو ں کی ما لی معاونت فراہم کر نے پر ہم حکو مت پنجاب اور ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن پاکستان کا بے حد مشکور ہو ں۔

پروفیسر یونس نے بتا یا کہ دور جدید کے تقا ضو ں اور وقت کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہو ئے یونیورسٹی نے اپنے کلینکس، لیبارٹریوں اور انٹرن شپ مینجمنٹ سسٹم کوDigitlize کیا ہے تا کہ طلبہ اورکمیو نٹی کو بہتر انداز میں سہو لیات مہیا کی جا سکیں۔

اُنہو ں نے طلبہ کو تا کید کی کہ یونیورسٹی نے آپ کو جدید علم و ہنر سے نوا زاہے اور میں اُ مید کرتا ہو ں کہ آپ اپنی عملی زند گی میں ملک وملت کی تر قی میں اپنا مثا لی کردار ادا کریں گے اور دوسروں کے لیئے مشعل را ہ بھی بنیں گے نیزپروفیسر یونس نے طلبہ کو اپنا کارو بار شرو ع کرنے کی بھی تلقین کی اور کہا کہ نوکریا ں تلاش کرنے کی بجا ئے نو کریا ں دینے والے بنیں۔

Advertisement
فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

  • 11 hours ago
کوئٹہ :وزیراعظم کی گورنر ہاؤس آمد، صوبے کے اُمور اور ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعظم کو بریفنگ

کوئٹہ :وزیراعظم کی گورنر ہاؤس آمد، صوبے کے اُمور اور ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعظم کو بریفنگ

  • 13 hours ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

  • a day ago
سربراہ پاک فضائیہ کی اعلیٰ سعودی عسکری قیادت سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

سربراہ پاک فضائیہ کی اعلیٰ سعودی عسکری قیادت سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

  • 13 hours ago
پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175، آٹھویں 185 کروڑ روپے میں فروخت ،ٹیموں کے نام کیا ہونگے؟

پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175، آٹھویں 185 کروڑ روپے میں فروخت ،ٹیموں کے نام کیا ہونگے؟

  • 13 hours ago
مسلح افواج ملک کی جغرافیائی سرحدوں اور داخلی سلامتی کے تحفظ کے لیے چوکس ہیں،فیلڈ مارشل 

مسلح افواج ملک کی جغرافیائی سرحدوں اور داخلی سلامتی کے تحفظ کے لیے چوکس ہیں،فیلڈ مارشل 

  • 14 hours ago
علیحدگی پسند گروہ ایس ٹی سی کے سربراہ صومالی لینڈ کے راستے یمن سے فرار ہوگئے، سعودی اتحاد کا دعویٰ

علیحدگی پسند گروہ ایس ٹی سی کے سربراہ صومالی لینڈ کے راستے یمن سے فرار ہوگئے، سعودی اتحاد کا دعویٰ

  • 9 hours ago
دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف

  • 12 hours ago
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 11 hours ago
بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے امن دشمن اقدامات کو نہیں چھپا سکتا،دفتر خارجہ

بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے امن دشمن اقدامات کو نہیں چھپا سکتا،دفتر خارجہ

  • 13 hours ago
اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش اور ترکیہ کے ہم
منصب سے ٹیلفونک رابطہ،او آئی سی  وزرائے خارجہ اجلاس کا خیرمقدم

اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش اور ترکیہ کے ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ،او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا خیرمقدم

  • 7 hours ago
لالی وڈ کے سلطان  کہلائے جانے والے سلطان راہی کو دنیا سے رخصت ہوئے  30 برس بیت گئے

لالی وڈ کے سلطان  کہلائے جانے والے سلطان راہی کو دنیا سے رخصت ہوئے 30 برس بیت گئے

  • 9 hours ago
Advertisement