کسی بھی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا،وزیراعظم
ہمارے شاہینوں نے بھارت کے 7 طیارے گرائے، مئی میں پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کے چھکے چھڑا دیے،شہبازشریف


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی بھی اقلیتی شخص سے ناانصافی یا زیادتی پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا، اقلیتوں کے ساتھ کسی صورت زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یوم ولادت منانے کیلئے آج اکٹھے ہوئے ہیں، حضرت عیسیٰ علیہ السلام انسانیت کیلئے محبت، بردباری اور خدمت کا پیغام لائے۔
خصوصی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی ترقی میں اقلیتی برادری کا قابل قدر اور تاریخی کردار ہے، قیام پاکستان سے آج تک اقلیتی برادری نے ملکی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔
دوران خطاب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کی اجازت ہے، کسی کو من مانی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسلام نے ہمیشہ مساوات، عدل، انصاف اور برابری کا سبق دیا، دکھی انسانیت کے سکھ کا ذیعہ بننا چاہیے، اس موقع پر وزیراعظم نے وطن پر جان نچھاور کرنے والے مسیحی بھائیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ کسی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا، اقلیتوں سے زیادتی کرنے والے ہر ہاتھ کو روکا جائے گا، یقین دلاتا ہوں آپ کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں ساتھ دیں گے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پوری طرح کھڑے ہیں، کسی کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اقلیتوں سے ناانصافی کرے۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کے سکھ کا ذریعہ بننا چاہیے، وطن پر لہو نچھاورکرنے والے مسیحی بھائیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ہارون ولیم نے دشمن سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا، میں نے فیلڈمارشل سید عاصم منیر کے ساتھ ہارون ولیم کے جنازے میں شرکت کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم مسلح افواج میں مسیحی افسران اور جوانوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، پاکستان میں ہرشہری کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے، مسجد، مندر، گرجاگھر یا گوردوارہ میں سب کو عبادات کی آزادی حاصل ہے۔
دوران تقریب معرکہ حق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے بھارت کے 7 طیارے گرائے، مئی میں پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کے چھکے چھڑا دیے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں معرکہ حق میں تاریخی کامیابی ملی، ائیر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں بھارت کے 7 طیارے گرائے گئے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کی، آج میرے لیڈر میاں نواز شریف کی بھی سالگرہ ہے، یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں ساتھ دیں گے۔
بعدازاں وزیراعظم شہبازشریف نے مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کا کیک بھی کاٹا، تقریب میں وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور غیرملکی سفارتکار بھی شریک ہوئے۔

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- ایک دن قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- ایک دن قبل
تھائی لینڈ: مسافر ٹرین پٹری پر گری کرین سے ٹکرا گئی، 22 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان میں سونے کی قیمتں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- ایک دن قبل

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل
پی سی بی نے جنوبی افریقہ کیلئے خواتین کے سکواڈ کا اعلان کردیا
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل
ڈیجیٹل ادائیگیاں: پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
- 4 گھنٹے قبل

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل








.jpg&w=3840&q=75)