خیبرپختونخوا: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائیوں میں 8 خارجی جہنم واصل
شاہ کس بائی پاس روڈ سےملحقہ ناکےکلےمیں دہشتگردی کےبڑےمنصوبےکو ناکام بنایا گیا، دہشتگردوں سے اسلحہ اورموبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں،ترجمان

پشاور:خیبرپختونخوا میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سینٹرل پولیس آفس(سی پی او) کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی نے بنوں ،خیبر اور پشاور کے نواحی علاقے ظاہرگڑھی میں کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں8 دہشتگر د ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر واقعات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے۔ سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں کے فرار ساتھیوں کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس کا کہناہےکہ شاہ کس بائی پاس روڈ سےملحقہ ناکےکلےمیں دہشتگردی کےبڑےمنصوبےکو ناکام بنایا گیا، دہشتگردوں سے اسلحہ اورموبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ضلع بنوں میں پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
پولیس ترجمان کے مطاب تھانہ ڈومیل کی حدود کاشو پل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر چاروں اطراف سے حملہ کیا، پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر نشانے بازوں کا استعمال بھی کیا گیا، تاہم پولیس کی بھرپور جوابی کاروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے حملے میں کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں۔

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد کے بعد لاہور می گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 2 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- 5 گھنٹے قبل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- 6 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، تکنیکی و فنی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

ٹرمپ کے ساتھ وہی ہوگا جو فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ ہوا،ایرانی سپریم لیڈر
- 6 گھنٹے قبل

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- 6 گھنٹے قبل
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

ایران کا امریکا اور صیہونی حکومت کیخلاف مزاحمت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں 3 روزہ سوگ کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل







.webp&w=3840&q=75)





