طویل عرصہ بعد پنجابی فلم میں کام کیا،پسند کرنیوالوں کا دل سے ممنون ہوں،اداکار شان شاہد
ایک عرصہ فلم بینوں سے دور رہا جس کا مجھے افسوس ہے، سنگل اسکرین سینما کے حق میں ہوں کوشش کروں گا انڈسٹری کیلئے کام کرتا رہوں،شان شاہد


لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری کے سپراسٹار اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ میں نے طویل عرصہ بعد پنجابی فلم میں کام کیا پسند کرنیوالوں کا دل سے ممنون ہوں۔ سنگل اسکرین سینما کے ہمیشہ سے حق میں رہا ہوں،، اداکار شان نے اپنی فلم بلھا کی کاسٹ کے ہمراہ لاہور کے کیپیٹل سینما میں فلم دیکھی اور مداحوں میں گھل مل گئے،،
تفصیلات کے مطابق لالی وڈ سپر اسٹار شان شاہد فلم ’’بلھا‘‘ کی کاسٹ کے ہمراہ ایبٹ روڈ پر واقع تاریخی کیپیٹل سینما پہنچے اور عوام کے درمیان بیٹھ کر فلم دیکھی۔
اداکار شان شاہد کے ہمراہ سلیم شیخ، نعیمہ بٹ ، عدنان بٹ اور فلم ڈائریکٹر شعیب خان بھی موجود رہے، مداحوں نے شان شاہد کا زبردست استقبال کیا اور فنی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔دوران فلم شان کو دیکھ کر مداحوں کا جوش و خروش دیدنی رہا اور انہوں نے شان شاہد کی اداکاری کو بے حد پسند کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکار شان شاہد نے کہا کہ میں ایک عرصہ فلم بینوں سے دور رہا جس کا مجھے افسوس ہے، سنگل اسکرین سینما کے حق میں ہوں کوشش کروں گا انڈسٹری کیلئے کام کرتا رہوں۔
جبکہ اس موقع پر اداکارہ نعیمہ بٹ اور سلیم شیخ نے کہا کہ فلم کو توقع سے زیادہ پذیرائی ملی، ہمارا مقصد ملکی فلموں کو فروغ دینا ہے۔
خیال رہے کہ فلم ’’بلھا‘‘ نے اب تک باکس آفس پر اچھا بزنس کیا ہے اس کی نمایاں کاسٹ میں شان، سلیم شیخ، نعیمہ بٹ ماہم مرزا عدنان بٹ اور دیگر شامل ہیں۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل





