Advertisement

فیصل آباد میں چور20سیکنڈ میں لینڈکروزرلے اُڑے

فیصل آباد : فیصل آباد میں پیپلز کالونی کے علاقہ میں چور صرف 20 سکینڈ میں ایک کروڑ بیس لاکھ کی لینڈ کروزرلے اُڑے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 16th 2021, 2:03 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

جی این این کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں چوری کی   بڑی  واردات سامنے آگئی ،  دو چور گھر کے باہر کھڑی لینڈ کروزر کا آٹو لاک کھول  کر لے گئے ،  لینڈ کروزر چوری ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی  سامنے آگئی ہے جس میں  دو افراد کو بڑی صفائی  کے ساتھ  گاڑی چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے گاڑی کے مالک کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا  ہے تاہم ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے ۔

Advertisement
Advertisement