- Home
- News
خیبرپختونخوا حکومت نے عشرہ محرم کیلئے کورونا ایس او پیز جاری کردیئے
پشاور : محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے عشرہ محرم کیلئے کورونا ایس او پیز جاری کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں محرام الحرام سے متعلق قواعد و ضوابط طے ہوگئے، نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی انڈین ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاﺅکا خدشہ ہے، محرم کے مجالس اور جلوس میں کورونا ایس او پیز اور ذاکرین کےلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی گئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مجالس اور جلوس طے شدہ اور روایتی مقامات پر ہی منعقد کرائے جائیں۔مجالس اور جلوسوں میں بزرگ شہریوں اور بچوں کی تعداد کم سے کم رکھی جائے، نزلہ، زکام اور بخار میں مبتلا افراد کی مجالس اور جلوسوں میں شرکت پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مجالس کے انعقاد کےلئے جگہ مناسب اور کشادہ ہونی چاہیے، امام بارگاہوں میں 6 فٹ فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے نشانات لگائے جائیں گے،داخلی راستے پر تمام افراد کی تھرمل اسکریننگ، ماسک اور سینی ٹائزرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امام برگاہوں میں مجالس سے پہلے اور بعد میں کلورین سے فرش کی صفائی لازمی بنائے، نیاز کی تقسیم کے مقامات پر زیادہ بھیڑ نہ ہو، مصافحہ اور گلے ملنے سے پرہیز کیا جائے۔
ناسا کے خلائی جہاز کی سورج کے انتہائی قریب پہنچنے کی کوشش کامیاب
- 13 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بنک نے یکم جنوری2025 کو بینکوں میں تعطیل کا اعلان کردیا
- 10 گھنٹے قبل
سیاسی کٹھ پتلیاں ملک کے ایٹمی اثاثوں پر سودے بازی کرنے کو بھی تیار رہتی ہیں،چئیرمین بلاول بھٹو
- 12 گھنٹے قبل
کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی مسافربسوں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، خاتون جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل
مودی حکومت کا ادھمپور-سری نگر-بارہمولہ ریل لنک منصوبہ کشمیر کو زیر تسلط رکھنے کی کوشش ہے
- 14 گھنٹے قبل
عوام گھبرائے نہیں،پاکستان کو مشکلات سے نکال کر خوشخبریاں دینگے،تکالیف میرے لیے کوئی نئی بات نہیں، آصف زرداری
- 11 گھنٹے قبل