دنیا
پینٹاگون کے قریب میٹرو سٹیشن پر فائرنگ، ایک فوجی افسرزخمی
واشنگٹن: پینٹاگون کے قریب میٹرو سٹیشن پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ سے ایک فوجی افسر زخمی ہوگیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے قریب میٹرو سٹیشن پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد پینٹاگون کی عمارت بند کردی گئی ہے۔ فائرنگ سے ایک فوجی افسر زخمی ہوگیا ہے ، حملہ آور کو گولی مار کر پینٹاگون داخلے سے روکا گیا۔
حملہ آور کو گولی مارنے کے بعد بھی پینٹاگون کے تمام سٹاف کو عمارت سے نہ نکلنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔ میٹرو سٹیشن پینٹاگون کے بالکل سامنے ہے اور اس سٹیشن پر آنے والوں کے لیے پاس ضروری ہے۔
تجارت
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹفکیشن جاری کر دیا
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹفکیشن جاری کر دیا،یاد رہے اس وقت پٹرول کی فی لٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لٹر ہے ، لائٹ ڈیزل آئل 147 روپے 51 پیسے ،مٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہے،دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیاد پردوفیصد نموریکارڈکی گئی ۔
اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں ملک میں 5.18ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5.08ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
کھیل
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج سٹدنی میں کھیلا جائے گا
میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے
سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیا ن ٹی 20سیریز کا دوسرا میچ آج سڈنی میں کھیلا جا ئے گا۔
پاکستان ٹیم کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا، قومی ٹیم برسبین سے سڈنی پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی، آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
تجارت
عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی
فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 267400روپے کی سطح پر آگئی
آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے، 24 گرام سونے کی قیمت میں300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 258 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2562 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
ٹیکنالوجی 22 گھنٹے پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
پاکستان ایک دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
موسم 2 دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی