کراچی : اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر ساجد جوکھیو نے کورونا ایس او پیز کی دہجیاں اڑا دی ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ساجد جوکھیو کی جانب سے وزیر بننے کی خوشی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کورونا ایس او پیز کو نظراندازکیا گیا ہے،تقریب گلشن حدید کے ایک شادی ہال میں رکھی گئی،پولیس کارروائی کی بجاء پروگرام کی سیکیورٹی پر معمور ہے جبکہ مقامی ایس ایچ او خود تقریب میں بحیثیت مہمان شریک ہوئے ہیں ۔
اس صورتحال پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن صرف تاجروں اور غریبوں کے لیے ہے، سندھ حکومت کے وزراء کے لیے کوئی ایس او پیز یا قانون نہیں، یہ وزیر بنتے ہیں انہیں قانون کو روندنے کا اختیار مل جاتا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خود نجی تقاریب میں شرکت کررہے ہیں، سندھ حکومت کے کراچی دشمن فیصلے ملک کے خلاف سازش ہیں، سندھ حکومت کی ڈرامے بازیاں صرف معیشت تباہ کرنے کے لیے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں پی پی کے علاوہ سب کے لیے لاک ڈاؤن ہے، کراچی کی عوام اس دو نمبر سندھ حکومت کو پہچان چکی ہے، کراچی کی عوام اس کراچی دشمن حکومت کے خلاف خود فیصلہ کرے ۔

ملک میں بدقسمتی سے کٹھ پتلی حکومت کا راج ہے، عمر ایوب
- 7 hours ago

سوڈا ن : فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 46افراد جاں بحق
- 2 hours ago

افغانستان نے انگلینڈکو 326 رنز کا ہدف دے دیا
- 5 hours ago

صدر ٹرمپ کی نئی امیگریشن پالیسی ، 5 ملین ڈالر میں امریکی شہریت اور گرین کارڈ کی پیشکش
- 4 hours ago

پاکستان ، ازبکستان کے مابین تجارت بڑھانے کا فیصلہ، مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں پر دستخط
- 5 hours ago

ابراہیم زدران چیمپینز ٹرافی میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
- an hour ago

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 hours ago

واٹس ایپ کا دلچسپ فیچر، صارفین کی بڑی مشکل اب آسان ہو گئی
- 8 hours ago

چیمپئنز ٹرافی میں جو ٹیم کھلائی یہی بہترین اور ممکنہ ٹیم تھی، ہیڈ کوچ
- 5 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا زراعت میں بہتری اور ترقی کیلئے اہم فیصلہ
- 3 hours ago

غزہ جنگ بندی معاہدے میں اہم پیش رفت، اسرائیل 620 قیدی رہا کرنے پر آمادہ
- 7 hours ago
این ٹی ڈی سی نے اہم سنگ میل حاصل کر لیا، نئے کنٹرول روم اور سکاڈا سسٹم کا افتتاح
- an hour ago